تعلیم

جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں گرلز مڈل سکول تھوار بالا میں تقریب منعقد

روندو (خبر نگار خصوصی) جشن آزادی پاکستان کے سلسلے میں گرلز مڈل سکول تھوار بالا میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں ڈی ڈی او روندو حامد حسین ، سابق ڈی ڈی او غلام حیدر، پرنسپل ماڈل سکول وزیر حامد حسین، امام جمعہ تھوار سید مہدی شاہ ،پرنسپل بوائز مڈل سکول تھوار بالا مبارک علی سمیت کثیر تعداد میں اساتذہ ، والدین اور علاقے کے عمائدین نے شرکت کیں۔

تقریب میں سکو ل کی طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر ، ملی نغمے، ٹیبلو اور ڈرامے پیش کیں۔سکو ل کی طالبات کی بہترین پرفارمنس کو شرکاء تقریب اورمہمانوں نے خوب سراہا اور طالبات کی صلاحیتوں کی تعریف کی۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ گرلز سکول میں یوم آزادی کی تقریب اور اس میں طالبات کی کارکردگی اور ماووں کی کثیر تعداد میں شرکت انتہائی قابل تعریف ہے ۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقاریب میں خواتین کی شر کت اچھی روایت ہے خواتین خصوصاً ماؤں کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھر پور کر دار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔ترقی یافتہ معاشرے کے قیام میں خواتین کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے لہٰذا مثالی معاشرے کے قیام کے لئے خواتین کو تعلیمی میدان میں آگے لانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے ۔قیام پاکستان میں بھی فاطمہ جناح سمیت دیگر خواتین نے اہم کر دار ادا کیا ہے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دور حاضر کی خواتین کو استحکام پاکستان میں اپنا کر دار ادا کر نے کی ضرورت ہے ۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے بہترین کار کر دگی دکھانے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button