معیشت

زرعی ترقیاتی بینک آسان اقساط پر طاوس (یاسین) ایل ایس او کو ڈھائی کروڑ روپے کا قرضہ دے گا

یاسین ( معرا ج علی عباسی ) گورنر اسٹیٹ بینگ آف پاکستان ادریس باجوا،ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک محمد سلم ،چیف ایگزیکٹو زرعی ترقیاتی فرہاد کریم ہاشمی نے الکریم ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن طاوس یاسین کا دورہ کیا ۔ چیرمین ایل ایس او طاوس یاسین اوربورڑ کے ممبران نے گورنراسٹیٹ بینک کوبریفنگ دیا۔اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ادریس احمد باجوا نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان کے تعاون سے سے ایل ایس او طاؤس یاسین غذر کو زرعی ترقی کے لیے دو کروڑ پچاس لاکھ روپے بطور آسان اقساط پر قرض فراہم کرے گی اور اس سلسلے میں زمینداروں کو تیکنکی سپورٹ بھی فراہم کیاجائے گا ۔جس سے تحصیل یاسین کے عوام کا معیار زندگی بہترہوگی اور علاقے میں ترقی کے نئے راہیں ہموار ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ادریس احمد باجوا نے ایل ایس او طاؤس یاسین میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرگورنراسٹیٹ بنیک آف پاکستان کے ہمراہ ان ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان محمد سلیم اور زرعی ترقیاتی بینک آف پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر فرہاد کریمی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ہم آسان اقساط پر اس یاسین کے عوام کو ڈھائی کروڑ روپے زرعی ترقیاتی بینک کے تعاون سے قرضے فراہم کرینگے تاکہ عوام کی معیار زندگی میں تبدیلی آسکے اور زرعی میدان میں یہ علاقہ ترقی کر سکے ۔ اور زمینداروں کو باقاعدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے تیکنکی تعاؤن بھی مہیا کیا جائے گا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button