کھیل

آل چترال ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ زبیر خواجہ نے جیت لی

چترال (پ ر) آل چترال لوکل جشن آزادی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ ایک دلچسپ مقابلے کے بعد زبیر خواجہ نے جیت لیا ضلع چترال میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے زیر اہتمام آل چترال ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ جشن آزادی کے سلسلے میں دیگر کھیلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں پولو ، فٹ بال ، بیڈمنٹن ، رسہ کشی شامل تھے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ضلع ناظم مغفرت شاہ ، پی ٹی آئی کے رہنما رحمت غازی نے ونر اور رنر اپ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے فائنل تقریب پولو گراونڈ چترا ل میں منعقد ہواٹورنامنٹ کے انعقاد میں ملک سعد سپورٹس ٹرسٹ کے ایڈمنّ فیسر ارشاد احمد این جے مفتی اور کو آرڈینیٹر حسین احمد نے جشنّ زادی ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ آل چترال ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں چترال بھر سے 24کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ جونئر کھلاڑیوں نے بھی بھر پور شرکت کی ۔ مردوں کا پہلا سیمی فائنل زبیر خواجہ اور فرید کے درمیان کھیلا گیا جو زبیر نے 11.9، 11.7، 11.6سے جیت لیا دوسرے سیمی فائنل میں عرفان نے جنید 11.7، 11.6، 11.5 سے جیت لیا۔اس طرح زبیر خواجہ اور عرفان نے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا فائنل میں زبیر اور عرفان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا وہاں پر موجود تماشائیوں نے دونوں کھلاڑیوں کو دل کھول کر داد دی۔ زبیر خواجہ نے فائنل 3.1سے جیت لیا ہے یاد رہے زبیر خواجہ خیبر پختونخوا ٹیبل ٹینس ٹیم کا حصہ ہیں جس کی کپتانی میں پشاور بورڈ نے آل پاکستان انٹر بورڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ مڈل حاصل کیا زبیر خواجہ اسلامیہ کالج پشاور کے ٹیبل ٹینس ٹیم کے کیپٹن ہیں۔ خواتیں کھلاڑیوں نے بھی جشن آزادی کے انڈور گیمز ٹیبل ٹینس اور بیڈ منٹن میں بھر پور حصہ لیا جشن آزادی کے تقریبات کو چارچاند لگا دئے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button