متفرق

وزیر اعلی گلگت بلتستان تعزیت کے لئے مسلک نوربخشیہ کے روحانی پیشوا حاجی فقیر محمد کے گھر پہنچ گئے

گانچھے (محمد علی عالم) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن مسلک نوربخشیہ کے روحانی پیشواالحاج فقیر محمد ابراہیم مرحوم کے رہائش گاہ پہنچ گئے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے فاتحہ کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع گانچھے اہل تصوف کا مرکزہے اہل تصوف امن پسند ہے یہی وجہ ہے کہ گانچھے پور ے ملک میں امن کے لئے مثالی ضلع ہے یہاں کوئی جرائم نہیں ہوتاہے فقیر محمد ابراہیم اہل تصوف کا سپہ سالار تھا بوا فقیر نے اپنی پوری لوگوں کو اللہ کے راستے پر لانے میں گزاری ہے اللہ کے راستے وے بٹکے ہوئے لوگوں کو راہ راست پر لانا کوئی آسان کام نہیں ہے مگر بوا نے مشکل کام کر کے دیکھایا اللہ تعالی بھی اپنے خاص بندوں کو ایسا کام سونپتا ہے مسلک صوفیہ نوربخشیہ کی اپنی الگ پہچان ہے ملک بھر میں تصوف صرف قبروں کی حد تک رہ گیا ہے اصل تصوف لوگ صرف گانچھے نظر آتاہے بوافقیر محمد ابراہیم علاقے میں امن کا چھتری تھا آج وہ ہم میں نہیں رہے جبکہ بھی علاقے میں امن کا مسئلہ ہوتا تھا انتظامیہ بوا مرحوم سے رابطہ کرتے تھے امید ہے کہ ان کے تربیت یافتہ مریدیں بھی ان کی مشن کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ ان کی وفات کا سن کر صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ان کی جانے سے علاقہ ایک اعظیم انسان ، امن کے داعی سے محروم ہو گیا میں بوافقیر صرف مسلک نوربخشیہ کا پیشوا نہیں تھا اہل سنت مسلک کا ہونے کے باوجود بوا سے جب بھی ہماری ملاقات ہوتے تھے تو میں ان کی مرید بننے کی خواہش کا اظہار کرتے تھے وہ جو بھی بات کرتا تھا دل سے کرتے تھے ان کا چہرہ نورانی تھا انہوں نے کہا کسی بھی ریاست کا کام لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہے ہماری حکومت ریاست کی ذمہ دارے کے ساتھ بوامرحوم کی مشن کو آگے بڑھانے کے لئے اپنا حصہ ڈالیں گے سابقہ حکومت نے تصوف کے عملیات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی مگر ہماری حکومت آنے کے بعد ہم نے اہل تصوف کے پیشوا سے رہنمائی لی ہر مشکل گھڑی میں ہم سے بوا مرحوم سے مدد لی اور ہماری مشکلات کو بوا نے آسانی سے حل کیا انہوں نے کہاکہ موت ایک برحق ہے ہر انسان نے اس فانی دنیا سے چلی جانا ہے اس موقع پر صبر کرنا چاہئے وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے بھی خصوصی تعزیتی پیغام بھیجا ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی وزیر اطلاعات ابراہیم ثنائی ، رکن جی بی کونسل اشرف صدا ، وزیر اخلاق،سلطان علی اور رکن اسمبلی غلام حسین ایڈوکیٹ،شیرین اختر اور پارلیمانی سیکرٹری برائے بلدیات محمد شفیق بھی موجود تھے

فقیر محمد ابراہیم مرحوم کی سوئم کے موقع پر ان کے رہائش گاہ پر قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا لواحقین سے تعزیت کے لئے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ہ اہل سنت و جماعت بلتستان ریجن کے امیر مولانا ابرہیم خلیل ، مولانا مفتی شریف اللہ ،قاری عبدالعزیزاور مولانا رحمت بھی آئے اور لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کی بلند درجات کے لئے فاتحہ کی بوافقیر کے سوئم پر ان کے رہائش گاہ پر رفقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے مریدیں ایک دوسرے کو دلاسا دیتے ہوئے روتے رہے سینکڑوں خواتین بے ہوش ہو کر ہسپتال پہنچایا گیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button