ہلالِ احمر نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، نورالعین

ہلالِ احمر نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے کوشاں ہے، نورالعین

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(پ ر) ہلال احمرگلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کا اثاثہ ہوتے ہیں اورقوموں کی ترقی نوجوانوں کی بہترسمت رہنمائی اور کردارسازی میں منحصرہے۔اسی مقصد کے تحت ہلال احمر پاکستان نوجوانوں کے اندررضاکارانہ خدمت کے جذبے کوفروغ دینے اور انہیں مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں سرگرم عمل ہے، تاکہ یہ نوجوان معاشرے کے لئے کارآمد شہری ثابت ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نلترمیں ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے منعقدہ سالانہ یوتھ کیمپ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہلال احمر پاکستان قدرتی آفات کے متاثرین کی امدادوبحالی کی سرگرمیاں سرانجام دینے کے علاوہ نوجوانوں میں رضاکارانہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ مرکوز کررہا ہے۔جس کے تحت رضاکاروں کو ابتدائی طبی امداد،قدرتی آفات سے نمٹنے اور دیگرشعبوں میں خصوصی تربیت بھی فراہم کی جارہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے سترہ ہزارسے زائدنوجوان ہلال احمرکے رضاکارکی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ رضاکاروں کے اس نیٹ ورک کو مزید وسعت دی جائے، مگر ادارے کے محدودوسائل اس نیک مشن کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں،جس کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومت اور مخیرحضرات کا خصوصی تعاون درکارہے۔انہوں نے رضاکاروں پر زوردیا کہ وہ ہلال احمر کا پیغام گھرگھرتک پہنچانے میں اپنا کرداراداکریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ادارے کی فلاحی خدمات سے مستفید ہوسکیں۔

Z

Z

نلترمیں منعقدہ ایک ہفتے پر مشتمل اس یوتھ کیمپ میں گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے چالیس سے زائدمردوخواتین رضاکاروں نے شرکت کی۔جنہیں ادارے کے ماہرین نے مختلف شعبوں میں تربیت فراہم کردی۔کیمپ کے اختتام پر شرکاء نے ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے نوجوانوں کے استعدادکارکو بڑھانے کے حوالے اس کاوش کو شاندارالٖفاظ میں سراہا اوراسے دوسرے اداروں کے لئے قابل تقلید قرار دیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔