سیاست

چیف الیکشن کمشنر نے ہنزہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی ہیٹ ٹرک کر لی، حکومت کو ہارنے کا خوف لاحق ہے، پیپلز پارٹی

گلگت (پ ر ) نا کا م حکومت اب ہنزہ ضمنی الیکشن ہار نے ڈر سے بار بار ملتوی کر رہا ہے ۔ پیپلز میڈ یا سیل سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ہنزہ انتخابات میں حکومتی وفاداریوں میں ہیٹ ٹرک مکمل کر لیا ہے اب جا کے بلتستان کے کسی خانقاہ میں خدمات انجام دینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے فیصلوں پالیسیوں اور تابعداری سے یہ بات واضح ہو گئی کہ مقامی لوگ اداروں کو نہیں چلا سکتے جس کی وجہ سے قانون اور اصول پامال اور افراد کو سسٹم پر اجارہ داری اور برتری حاصل ہو رہی ہے جنرل الیکشن میں واضح جانبداری اور حکومتی تابعداری کے بعد ہنزہ انتخابات میں حکومتی مفادات کیلئے بلا جواز انتخابات کو ملتوی کرنے کے عمل سے اسی ادارے سے عوام کا اعتمام مکمل طور پر اٹھ گیا ہے اور چیف الیکشن کمشنر حکومتی چھتری میں صرف اور صرف نوکر بن کر فیصلے کر رہا ہے اس سے الیکشن کمیشن کے وقار اور خودمختاری کو شدید طور پر دھچکا لگا ہے چیف الیکشن کمشنر نے بار بار تاریخیں حکومتی خوش نودی کیلئے الیکشن ملتوی کر کے ثابت کر دیا کہ وہ اس عہدے کیلئے اہل نہیں اور وہ کمزور ترین سربراہ ہے اس لئے انہیں انتخابی عمل کو تنازعہ اور الیکشن کمیشن کو حکومتی مفادات کا مرکز بنا کر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کی بجائے بلتستان کے کسی خانقاہ میں خدمات انجام دینا چاہیے اس حکومت نوازی پر ہمارا مطالبہ ہے کہ آڈیٹر جنرل کی طرح وفاقی چیف الیکشن کمشنر کو ذمہ داریاں دی جائیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وی وی آئی پیز کے صبح شام دورے ہوتے ہیں مگر کہیں بھی وزیر اعظم یا چیف آف آرمی سٹاف کے آنے جانے پر الیکشن ملتوی نہیں کیا جا تا صرف گلگت بلتستان میں نئے تجربات کیوں دہراتے جاتے ہیں یہ صرف ڈمی چیف الیکشن کمشنر ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے انہیں اپنی ناکامی پر استعفیٰ دیکر گھر جانا چاہیے تا کہ تمام جماعتوں کا اس ادارے پر اعتماد بحال رہے انہوں نے کہا کہ خود مختاری دینے کے باوجود چیف الیکشن کمشنر حکومتی ٹیلی فون کا لوں پر فیصلے بدلتے رہتے ہیں حالانکہ انتخابات جنگی صورتحال میں بھی ملتوی نہیں کر تے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button