متفرق

یاسین، سلگان کے عوم بنیادی سہولیات سے محروم زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی علاقہ سلگان کے عوام دورجدیدمیں بھی زندگی کی تمام ترسہولیات سے یکسرمحروم ہے ۔چار بڑئے گاوں پر مشتمل سلگان تحصیل کی سب سے بڑی آبای ہے ۔یہاں کے عوام معیاری تعلیم ،بنیادی صحت کے سہولیات ،پینے کے صاف پانی جیسے اہم ضرروریات سے محروم ہے ۔تحصیل کا سب سے گنجان آبادی والے علاقہ تھوئی ،برکلتی ،ہندور ،املست اور درکوت پرمشتمل علاقے کو پی پی پی کے دور حکومت میں الگ تحصیل بنانے کی تمام ترکاغذی کاروائی مکمل ہوچکی تھی، مگر اس وقت ان علاقوں پر حکومتی عدم توجہی کے باعث یہاں کے عوام پتھرکے زمانے میں رہنے پر مجبور ہے ۔سلگان کے بیشترعلاقوں میں اپ تک ٹرک ایبل روڑ نہیں ہے عوام زمانے قدیم کے جیب ایبل روڑ پر چلنے پر مجبور ہے ۔تھوئی اے کلاس ڈسپنسری میں گزشتہ دو سالوں سے میڈیکل آفسرکی پوسٹ خالی ہے ۔ہزاروں افراد پر مشتمل علاقہ سلگان میں کوئی کالج موجود نہں ہے ۔ہزاورں بچے میڑک کے بعد تعلیمی کیریرکو خیرباد کرنے پر مجبور ہیں۔ سلگان میں تعلیم ،صحت ،پینے کی صاف پانی رابطہ سٹرکیں نہ ہونے کے باعث علاقہ پتھر کے دور کا محسوس ہوتا ہے ۔

سلگان کے عوام نے تھوئی ،برکلتی ،ہندور ،املست اور درکوت پر مشتمل آبادی کو تحصیل نبانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجود حکومت پی پی پی دورمیں سلگان کو تحصیل بنانے کے حوالے سے کی ہوئی فیصلے کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ سلگان کے عوام کو بھی زندگی کی بنیادی سہولیات میسرآسکئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button