گلگت پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم اسلام آباد ایر پورٹ سے گرفتار کرلیا

گلگت پولیس نے انتہائی مطلوب ملزم اسلام آباد ایر پورٹ سے گرفتار کرلیا

3 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(سٹاف رپورٹر) گلگت پولیس کے ترجمان کے مطابق ضلعی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کو اسلام آبا د سے گرفتار کر لیا۔حکومت نے ان کے سر کی قیمت 500،000 روپے مقرر کی تھی۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی گلگت رانا منصورلحق کی نگرانی میں گزشتہ شب ایس ایچ او سٹی ظہور احمد نے اشتہاری مجرم شیخ عالمگیرولد دولت امان ساکن نپورہ بسین گلگت کو اسلام آبا د ایئر پورٹ سے گرفتارکر کے انہیں گلگت منتقل کر دیا۔ ترجمان کے مطابق مجرم ایران سے پاکستان آرہا تھا ۔ حکومت نے ان کی سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ اشتہاری مجرم عالمگیر تھانہ سٹی کو ایف آئی آر نمبر 251/2011 میں زیر دفعات 302/34, اور 6/7 انسداد دہشت گردی کے تحت مطوب تھا۔ اشتہاری مجرم کو گلگت منتقل کر دیا گیا ہے جہا ں انہیں تحقیقات کے لئے متعلقہ ادارے کے حوالے کیا جائے گا۔ دریں اثناء ایس ایس پی گلگت نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او اور اس کی ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔