تعلیم

اوای سی کے زیراہتمام طلبا ء وطالبات کے مابین ریڈننگ میراتھن کا انعقاد ہوگا، طلباء وطالبات کو کتب بینی کے لئے مدعو کیا جائیگا

گلگت( پ ر) گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا وطالبات کی سماجی تنظیم آرگنائزیشن فار ایجوکیشنل چینج(اوای سی) نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا ء وطالبات کے اندر کتب بینی کے حوالے سے شعوراجاگرکرنے کی غرض ریڈننگ میراتھن کے نام سے ایک نئے منصوبے پر کام کا آغازکردیا۔ منصوبے کے تحت سونیکوٹ گلگت میں واقع جی سی سی ای لرننگ سنٹرمیں ویکنڈ پر یعنی ہرہفتہ اور اتوار کوطلباء وطالبات کو پڑھائی اور کتب بینی کے لئے مدعو کیا جائیگا جو اس سنٹرمیں دستیاب مختلف موضوعات کی نصابی وہم نصابی کتب کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں اضافہ کرسکیں گے۔اسی طرح مہینے کے آخرمیں یہ طلبا ریڈننگ میراتھن سے حاصل شدہ نالج اپنے دیگر دوستوں اور ہم جماعتوں سے شیئر کرینگے اور اسی طرح ان کے اندرکتب بینی کا شوق پیدا ہوگا جو معاشرے کے لئے ایک اہم اور مثبت اقدام ثابت ہوگا۔ اوای سی کے مرکزی صدرسکندربیگ نے اس حوالے سے میڈیا کو بتایا کہ ریڈننگ میراتھن میں حصہ لینے والے طلبا وطالبات کو دوران مطالعیہ ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا جائیگا اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبا کو انعامات بھی دئیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ او ای سی گلگت بلتستان کے طلبا کو مستقبل کے چیلنجوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں معیاری تعلیم کی جانب راغب کرنے کے حوالے سے اہم کردارادا کررہی ہے جس کے لئے مختلف قسم کی سرگرمیوں کا انعقادکیا جاتا ہے۔ انہوں نے طلبا وطالبات پر زوردیا کہ وہ او ای سی کے اس ریڈننگ میراتھن میں بھرپوراندازمیں شرکت کرکے اپنے علم میں اضافہ کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button