سیاست

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر امجد ایڈوکیٹ دیگر رہنماوں سمیت چین روانہ

گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان میں سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر ایشوز لے کر پاکستان پیپلز پارٹی کے صو با ئی صدر سمیت دیگر اہم پاکستانی سیا سی شخصیات کو بلاو ل بھٹو کے حکم پر چین کے نجی دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ حکومتی اہلکاروں کو گلگت بلتستان کو سی پیک میں حصہ نہ ملنے اور دیگر تحفظات سے بھی آگاہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پیارٹی جی بی کے سینئر ز رہنماء شیر باز قر یشی ،شہزاد حسین الہامی اور دیگر نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا ۔

انہوں نے کہا ہے کہ سی پیک کانفرنس میں پی پی پی کے صو با ئی صد ر امجد حسین ایڈووکیٹ کوبدنیتی سے مو قع نہیں دیا گیا کیو نکہ گز شتہ دنو ں سی پیک کے حوالے سے میٹنگ میں امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے عو ام کی حقیقی تر جمانی کرتے ہوئے جی بی کے حقو ق مانگے تھے۔

انہوں نے کہا ہے پی پی پی کے صو با ئی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ چائینہ دورے کے دوران مختلف چانیئز سرکاری آفیسران سے ملاقات کا شیڈول بھی طے ہے جس دوران وہ گلگت بلتستان کے حقوق اور سی پیک کے حوالے سے گلگت بلتستان کے عوام کی تر جما نی کرتے ہوئے تحفظات سے آگا ہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ گلگت بلتستان کا سینہ چیر کر تعمیر کیا جارہا ہے  مگر اس علاقے کو بدقسمتی سے ایک رو پیہ بھی نہیں دے کر علاقے کے 20 لاکھ عو ام کو ما یو سی کا شکار کردیا گیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button