تعلیم

گرلز ہائر سیکنڈری سکول خپلو میںطالبات کو قدرتی آفات سے نمٹنے کی تربیت دی گئی

گانچھے (محمد علی عالم) قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار رہنے کے حوالے سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول خپلو کی طالبات نے محکمہ ایجوکیشن کے تعاون سے ایک روزہ کیمپنگ کا اہتمام کیا، جس میں کسی بھی وقت قدرتی آفات کی صورت میں محفوظ مقامات پر منتقل ہونے اور اس سے نمٹنے کے حوالے سے ریسکیو 1122کی خصوصی ٹیموں نے طالبات کو ٹریننگ بھی دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجوکیشن گانچھے کے تعاون سے گرلز ہائیر سکینڈری سکول خپلو کی انتظامیہ نے طالبات کے لئے ایک خصوصی تربیتی کیمپنگ کا اہتمام کیا جس میں طالبات نے قدرتی آفات کی وجہ سے گھروں کو نقصان پہنچنے کی صورت میں گھر سے باہر محفوظ مقام پر عارضی طور پر رہنے کے لئے رہائش پزیر ہونے اور کھانا بنانے وغیرہ کی تربیت لی اور عملی مظاہرہ بھی کیا۔

اس موقع پر ریسکیو 1122گانچھے کے مختلف شعبوں کی ٹیموں نے طالبات کو ٹریننگ دی جس میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے کسی حادثے کی صور ت زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور فور ی طور پر ہسپتال پہنچانے کے لئے تربیت دی گئی اس کے علاوہ آتشزدگی کی صورت میں حفاظتی اقدامات اور آگ کو بجانے کے لئے کی جانے والی تدابیر سے بھی آگاہ کیا اس کے علاوہ ان تمام سرگرمیوں کاعملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کے بنیادی کام اور سروس کے بارے میں طالبات ، اساتذہ اور مہمانوں کو بتایا ریسکیو اہلکاروں ریسکیو گاڑی اور اس میں موجود ایمرجنسی حالات استعمال ہونے والے سامان کے حوالے سے اور جدید ایمبولنس سروس ،اس میں موجود جدید سہولت کے حوالے سے بھی بریفننگ دی گئی۔

اس موقع پر طالبات سے خطاب کرتے ہوئے نائب ناظم تعلیمات گانچھے میں محمد ابراہیم نے کہاکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے آگاہی بہت ہی ضروری ہے آگاہی ہونے کی صورت میں اس سے نمٹنے میں آسانی اور نقصانات کی کم ہوجاتی ہے قدرتی آفات کو تو کوئی نہیں روک سکتا تاہم اس سے پہلے ہم تیار رہیں تو زیادہ نقصان ہونے سے بچ سکتا ہے اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے تعاون کر کے گرلز ہائیر سکینڈری سکول کے طالبا ت کے لئے کیمپنگ اور ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے ہم ریسکیو 1122کا خصوصی طور پر مشکور ہے کہ ان کے ٹیم نے جدید تقاضوں کو سامنے رکھ کر طالبات کو قدرتی آفا ت سے نمٹنے اور کسی حادثے کی صورت میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے ٹریننگ دی ،یہ ضلع کی تاریخ می پہلی بار سکولوں کے سٹوڈنٹ کو اس قسم کا جدید ٹریننگ دیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ طالبات دوران ٹریننگ اور کیمپنگ میں جو کچھ بھی سیکھا ہے اس کو اپنے دوستوں اور گھر وں میں بھی بتادیں تاکہ اس کا فائدہ سب کو ہو سکے دوسروں کی خدمت کرنا بہترین انسانیت ہونے کا ثبوت ہے اس طرح کے کیمپنگ اور ٹریننگ بہت قیمتی ہوتی ہیں اس میں جو کچھ سیکھایا جاتا ہے توجہ سے سنیں گے اور عمل کرنے سے اپنے عملی زندگی میں بہت زیادہ فائدہ ہو گا انہوں نے کہاکہ اس سلسلے کو ہم جاری رکھیں گے ہر سال اس طرح کا کیمپنگ اور ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا تاکہ سٹوڈنٹ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے بھی تیار رہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button