گلگت بلتستان

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر کارکن ریحان شاہ نے ساتھیوں سمیت آزاد امیدوار عبیداللہ بیگ کی حمایت کا اعلان کردیا

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستا ن مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر کارکن ریحان شاہ آزاد امیدوار برائے ضمنی انتخابات حلقہ 6عبیداللہ بیگ کے حق میں دستبرارہوگئے، جبکہ ان کے ساتھ بالائی ہنزہ (گوجال) سے تعلق رکھنے والے درجنوں حمایتیوں نے بھی کرنل(ر) عبیداللہ بیگ کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

آج بالائی ہنزہ سے تعلق رکھنے والے اپنے دررجنوں حماتیوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان راجہ ریحان شاہ نے اپنی سیاسی وفاداری تبدیل کرتے ہوئے کرنل (ر)عبیداللہ بیگ کی سیاسی کشتی میں سواری کا اعلان کردیا۔

ہنزہ میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ریحان شاہ نے کہا کہ میر اور ان کی فیملی نے میرے ساتھ وفا نہیں کی  ہے توعوام کے ساتھ کیا وفا کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ ان کا فرض تھا کہ گورنر شپ اور خواتین کی نشست ملنے کے بعد اپنی بیٹے کے لئے ٹکٹ کی سفارش نہیں کر تا بلکہ پاکستان مسلم لیگ نے کے کسی قابل فرد کوٹکٹ دینے کی حمایت کرتا۔ اگر ایسا ہوتا تو عوامی حلقوں میں ان کا احترام بڑھ جاتا۔ لیکن انہوں نے نہ صرف پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان کو نظر انداز کیا بلکہ عوام ہنزہ کو کچھ بھی نہیں سمجھا۔

انہوں نے خطاب میں مزید کہا کہ مسلسل ناانصافیوں اور پارٹی کارکنوں کی باربار توہین کرنے کی وجہ سے عوام کے درمیان رہنے والے فرد کی حیثیت سے میں ہنزہ کے عوام بلکہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرنے والے امیدوار کے حق میں انتخابات سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں اور اپنی حمایت کا بھرپور یقین دلاتا ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ انشااللہ عوام ہنزہ 10ستمبر کو پاکستان مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کو شکست دیکر عوام ہنزہ کے نامزد امیدوار کرنل (ر) عبیداللہ بیگ کو بھاری اکثریت کے ساتھ کامیاب کرینگے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کرنل (ر) عبیداللہ بیگ نے کہا کہ ہنزہ میں والی ضمنی انتخابات کو بار بار ملتوی نہ صرف امیدواروں کی بلکہ عوام ہنزہ کی توہین ہوئی ہیں انہوں نے کہا کہ اگر 10ستمبر کو بھی انتخابات ملتوی ہوے تو عوام اپنا فیصلہ خود کرتے ہوئے امیدوار کا چناو کرینگے جس کے لئے الیکشن کمیشن کے اجازت نامے کی ضرورت نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ چیف آف ارمی سٹاف کے حالیہ دورہ گلگت بلتستان کے موقع پر ہم نے گزارش کی ہے کہ ہنزہ میں ہو نے والی ضمنی انتخابات کو بار بار ملتوی کیا جا رہا ہے جس پر آرمی چیف جنرل راہیل شریف نے یقین دلایا ہے کہ ضمنی انتخابات مقررہ تاریخ پر ہو گی۔

آزاد امیدوار نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ گورنر گلگت بلتستان چیف الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا کمپین کر رہا ہے جو کہ غیر قانونی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمچیف الیکشن کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ گورنر پرانتخابی مہم کے دوران کمپین کرنے پر پابندی لگائے۔

انہوں نے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گورنر گلگت بلتستان مختلف علاقوں میں جاکر جھوٹے اعلانات کرتے ہیں۔ ان کے جھوٹے اعلان پر یقین نہ کرتے ہوئے 10ستمبر کو ہدہد پر مہر لگا کر ہنزہ کے عوام کے مستقبل کا فیصلہ کرینگے چونکہ ا س سے قبل قانون ساز اسمبلی میں عوامی نمائندہ نہ ہونے کی وجہ سے عوام کے ہنزہ کا ناقابل تلافی نقصان ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان ریحان شاہ کے شکر گزار ہیں جنہوں نے میرے حق میں د ستبردار ی کااعلان کرکے جمہوریت کا بول بالا کیا ہے۔

جلسے سے امتیاز گلگتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میر اور ان کی فیملی کی غلط پالیسیوں اور آمرانہ سوچ کی وجہ سے میں میرغضنفر علی خان سے الگ ہو گیا ہوں۔ میرے اورریحان شاہ جیسے سینکڑوں لوگ اس نظام سے تنگ ہو کر پارٹی کو خیر باد کہہ کر دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ 10ستمبر کو کرنل (ر ) عبیداللہ بیگ کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیاب کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

Back to top button