ایس ایچ او تھانہ چلاس محمد شاکر ترقی پا کر انسپکٹر بن گئے

ایس ایچ او تھانہ چلاس محمد شاکر ترقی پا کر انسپکٹر بن گئے

2 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

چلاس (پ ر)ایس ایچ او کے کے ایچ تھانہ چلاس محمدشاکر ترقی پا کر انسپکٹر بن گئے۔دیامر پولیس میں سب انسپکٹر محمد شاکر کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج دیامر لقمان حکیم نے پولیس ریسٹ ہاوس چلاس میں انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے آفسر کو سٹار لگائے،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چلاس ظہور علی اور سول جج چلاس امیر حمزہ سمیت پولیس کے دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج دیامر لقمان حکیم نے انسپکٹر محمد شاکر کو ترقی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان پر بھاری زمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ عوام کو فوری سستا اور میرٹ پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں ،کرپشن اور دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس محکمے میں ترقی ملنے کے بعد زمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں اس لیئے پولیس اپنی زمہ داریوں کو سمجھیں اور اپنے ادارے کی نیک نامی کیلئے کام کریں ۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔