کھیل

اوشکھنداس میں پندرہ دنوں سے جاری شہیدِ امن فٹبال ٹورنامنٹ اختتام پذیر

گلگت( سٹاف رپورٹر) اوشکھنداس میں سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام 15دنوں سے جاری شہید امن فٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل شاہین فٹ بال کلب حیدرہ پورہ گلگت اور اوشکھنداس یوناٹینڈ فٹ بال کلب کے مابین کھیلا گیا۔ منگل کے روز کھیلے گئے فائنل میں اوشکھنداس یو ناٹینڈ فٹ بال کلب نے شاہیں فٹ بال کلب حیدر پورہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکت دے کر فائنل کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ مقررہ70منٹ میں اوشکھنداس کے کھلاڑی ٹایئگر نے ایک فیصلہ کن گول کر کے ٹیم کو جتووایا۔ حید رپورہ کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے مخالف ٹیم کے گول پر کئی وار کئے لیکن اوشکھنداس کے گول کپیر تحسین نے بہتریں کارکردگی دکھاتے ہوئے مخالفین کے کک کو ناکام بنا دیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button