متفرق

محکمہ برقیات نے گلگت شہر میں نادہندگان سے بقایاجات کی وصولی کا کام تیز کردیا، دو مہینوں میں اڑھائی کروڑ کی ریکوری

گلگت ( پ ر) گلگت ٹاؤن میں محکمہ برقیات نے نادہندگان سے ریکوری کا سلسلہ تیز کرتے ہوئے شہر میں نادہندہ صارفین کو نوٹسز دینے کا آغاز کر دیا ہے۔ محکمہ برقیات کے مطابق گلگت شہر سے بجلی کے بلوں کی مد میں گزشتہ دو مہینوں ، جولائی اور اگست کے دوران ڈھائی کروڑ روپے کے لگ بھگ پیسے وصول کئے جا چکے ہیں اور میٹر ریڈرز سمیت دیگر عملہ تندہی سے اپنے فرائض سرانجام دے رہاہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال 2015میں بجلی کے بلات کی ریکوری کی مد میں محکمہ برقیات گلگت کو 18 کروڑ روپے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جس کو کامیابی سے حاصل کرتے ہوئے اس مالی سال کے دوران محکمہ نے کل 19کروڑ بیس لاکھ سے زائد کی ریکوری کی تھی اس سلسلے میں ریکوری کے کام کو مزید تیز کرنے اور بلات کی وصولی کو یقینی بنانے کے لیئے شہر بھر میں 10ٹیمیں متحرک ہیں اور انکے زمہ غیر قانونی کنکشنز کو منقطع کرنے کا کام بھی لگایا جا چکا ہے تاکہ بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکے۔ محکمہ برقیات بجلی کے بلات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے لیئے ایک نہایت ہی اہم منصوبے پر بھی کام کر رہا ہے جس کے تحت آئیندہ GSM ٹیکنالوجی سے لیس بجلی کے میٹرز کی تنصیب کے لیئے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ محکمہ کمپیوٹرائزڈ بلنگ کے زریعے تمام ریکارڈ اور صارفین کے کوائف اپنی سرکاری ویب سائٹ پر بھی فراہم کرے گا تاکہ صارفین کسی بھی وقت اپنے کنکشن کی معلومات حاصل کر سکیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button