ماحول

بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈولپمنٹ آرگنائزلشن نے جنگلی حیات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے، کاچو حیدر

سکردو(بیورو چیف ) بلتستان میں جنگلی حیات کے تحفظ اور نگہداشت کے علاوہ علاقے کے دوردراز مقامات میں عوام الناس کو فائدہ پہنچانے کے لیے بلتستان وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ڈولپمنٹ آرگنائزلشن اہم کردار ادا کیا ہے ان دوردراز علاقے کی غیریب کیمونٹی کوتعلیم ان کی میولشیوں کی پرورش کے لیے ادارے نے اب تک جو خدمات انجام دیں ہیں قابل تعریف ہے علاقے کی ترقی میں سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری تنظموں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے

یہ بات گلگت بلتستان کی صوبائی اسمبلی کے ممبر کاچو امتیاز حیدر خان نے آج سکردو کے نزدیک گاؤں اپر بشو میں میں زرئع ابلاغ کے نمائندوں کے اعزاز میں بی ڈبلیوسی ڈی او کی طرف سے اپر بشو میں رکھی گئی خصوصی بریفنگ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا اُ نہوں نے کہا کہ بی سی ڈبلیو ڈی او نے علاقے میں میولیشوں کی پرورش اور تحفظ کے حوالے سے انشورنس سکیم کا اجراکیا ہے جس سے علاقے میں لوگوں کو معاشی طور پر فائد ہ حاصل ہور ہا ہے اس کے علاوہ علاقے کی ساتھ کمیونٹی کو پروگرام میں شامل کرکے ان کی مشاورت سے اقرا فنڈز سے تین خواتین استانیوں کو ماہانہ تنخواہ فراہم کررہے ہیں اور سکول کے بچوں کو مفت کتابیں بھی فراہم کررہے ہیں علاقے کی کمیونٹی کو اپنے میولیشوں کے تحفظ کے لیے نو سے زیادہ معیار کٹل شیڈز بھی تعمیر کیے گئے ہیں

اس موقع پر پریس کلب کے صدر محمد حسین آزاد نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی این جی اوز کو حکومتی سطح پر پزیرائی ملنی چائیے جو علاقے کے پسماندہ مقامات میں غریب عوام کی خدمت کررہے ہیں اس سے قبل بی ڈبلیو سی ڈی او کے پروجیکٹ ڈائریکڑ غلام محمد نے ملٹی میڈیا کے زریعے بریفنگ دیتے ہوئے بلتستان کے مختلف مقامات میں ان کے جاری پروگرام کے بارے میں تفصیلات بیان کیا اس موقع پر علاقے کی کمیونٹی کے ایک ممبر نے بھی بی ڈبلیوسی ڈی او کے کردار کو شاندار الفاظ میں سراہا یادرہے کہ صحافیوں کی ٹیم پریس کلب سکردو کے صدر محمد حسین آزاد کی سربراہی میں اپر بشو کے خوبصورت مقام کا دورہ کیا ان کے ہمر اہ آفیسر اطلاعات اور دیگر مہمان بھی اس دورے میں شامل تھے بی ڈبلیو سی ڈی او کے پر وجیکٹ ڈائریکڑ غلام محمد اور علاقے کے معروف سماجی ورکر یونس شہزاد نے اپر بشو کے خوبصورت علاقے دورہ کرایا اور صحافیوں کو اپر بشو سیاحت کی وسیع ترقی کے حوالے سے بریفنگ دی اپربشو گلگت بلتستان کا انتہائی خوبصورت مقام ہے اگر روڑ کیمونیکشن کی بہتر سہولیات میئسر ہو تو سیاحوں کی کشیر تعداد ان خوبصورت علاقے کا دورہ کرکے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button