گلگت بلتستان

پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ سلیم خان نے ہنزہ ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی، آزاد امیدوار کی دوسری پوزیشن

ہنزہ( ارسلان علی)ہنزہ ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک بار اور میدان مار لی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شاہ سلیم خان نے 4679ووٹ حاصل کرکے حلقہ 6ہنزہ کی نشست اپنے نام کرلی۔گزشتہ سال میر غضنفرعلی خان کے گورنر گلگت بلتستان بنے کے بعدہنزہ حلقہ6کی نشست خالی ہوگئی تھی جس پر تین بار انتخابی شیڈول جاری کرنے کے ملتوی کردے گئے تھے ۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدور شاہ سلیم خان نے 4679ووٹ حاصل کئے ،آزاد امیدور کرنل (ر)عبیداللہ بیگ نے 3929جبکہ ایک اور آزاد امیدور نیک نام کریم نے 2517ووٹ حاصل کرلئے۔اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار وزیر بیگ چوتھے نمبر پر رہے جس نے 1677لئے ۔پاکستان تحریک انصاف کے امیدور عزیز احمد 1575ووٹ حاصل کرکے پانچویں نمبر پر رہے ۔عوامی ورکرز پارٹی کے نامز امیدور اخون بائی 1291ووٹ لے کر چھٹے نمبر پر رہے اور 295ووٹ لے کر آزاد امیدور امین شیر ساتویں نمبر پر رہے ۔

ہنزہ ضمنی انتخابات تین بار ملتوی ہونے کے بعد بالآخر ہو گئے، جس میں 7امیدواروں نے زور ازمائی کی ۔آزاد ذریعے کے مطابق موجودہ ضمنی انتخابات میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا اور حساب لگایا جائے تو42فیصد ہوتا ہے ،جبکہ گزشتہ جنرل انتخابات میں جیتنے والے امیدورار نے آٹھ ہزار سے زیادہ ووٹ لیا تھا اور دوسرے نمبر پر آنے والے امیدوار نے 5ہزار سے زائد ووٹ حال کرلئے تھے ۔ضمنی انتخابات میں خواتین ووٹروں نے زور و شور سے حصہ لیا جبکہ مرد حضرات کا ٹرن آوٹ بہت کم رہا ۔

ن لیگ کے امیدور شاہ سلیم کے جیتے کے بعد میر پیلس کریم آباد ہنزہ میں جشن رات گئے تک جاری رہا اور مبارکبادی کے لئے لوگوں کا تاننا بندھا رہا۔میر سلیم کے جیتنے کے بعد ایک ہی گھر سے تین افراد اہم نشستوں پر برجمان ہوگئے جس میں ان کے والدین میرغضنفرعلی خان گورنر جبکہ رانی عتیقہ قانون ساز اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر برجمان ہو کر ممبر اسمبلی ہیں۔

ضمنی انتخابات میں پولنگ صبح 8بجے شروع ہوکر شام 4بجے تک جاری رہا جس کے دوران کسی بھی پولنگ سٹیشن پر کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا ۔واضح رہے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے باغی امیدور کرنل عبید اللہ بیگ اور امین شیر نے پارٹی کی پالیسی مسترد کرکے حصہ لیا اس طرح پاکستان پیپلزپارٹی کا ایک باغی امیدور نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button