سیاست

دھاندلی کے ذریعے ہنزہ کے عوام کا مینڈیٹ چرایا گیا، غریب ہار گئے جاگیردارانہ سوچ کو جتوایا گیا، مہدی شاہ سابق وزیر اعلی

سکردو(پریس ریلز ) سابق وزیر اعلیٰ سید مہدی شاہ نے ہنزہ ضمنی الیکشن کے حوالے سے کہا ہے کہ ہنزہ میں ایک سازش کے تحت ایک بار پھر جاگیرداروں کو غریب عوام پر ملسط کر لیا گیا ، ن لیگ نے جنرل ایکشن میں تاریخ کی بدترین دھندلی کی اور اب ہنزہ کے ضمنی الیکشن میں بھی تاریخی دھندلی ہوئی ہے ، ہنزہ کے غریب عوام ہار گئے اور جاگیر دار اور جاگیر دانہ سوچ جیت گئی ، یہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہنزہ کے عوام کو ایک بار پھر راجوں کا غلام بنایا گیا ، انہوں نے کہا کہ ہنزہ کے عوام باشعور ہیں لیکن مذموم دھندلی کے زریعے ہنزہ کے باشعور عوام کا مینڈیٹ چرا لیا گیا ،پیپلزپارٹی اس لیے ہنزہ کے الیکشن میں شامل ہوئی تاکہ ن لیگی کے لیے میدان کھلا نہ چھوڑا جائے ہم نے بھرپور مقابلہ کیا اور عوام کی ایک بڑی تعداد نے اس الیکشن کے دوران پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار کو ووٹ دیے ، سب سے بڑا فیصلہ یہ ہے کہ حفیظ کا نامزد کردہ امیدوار بھی ہار گیا ، ہنزہ کے ایکشن میں ن لیگ کی جیت نہیں بلکہ پرنس آف ہنزہ کی جیت ہوئی ہے ، مسلم لیگ کی جیت اُسی صورت میں ہوتی جب ن لیگی کی کسی بندے کو ٹکٹ دیا جاتا ، میر غضنفر نے اپنا ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے ہی گورنری کی سیٹ پکی کر لی اور بعد ازاں اپنے ذاتی تعلقات کے بل بوتے پر ہی اپنے بیٹے کو ن لیگ کا ٹکٹ دلوایا ، میر آف ہنزہ کے بیٹے کو ہرانے کے لیے حفیظ نے اندروں خانہ بہت کام کیے لیکن وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے ، جب میر آٖف ہنزہ کی جیت یقینی ہو ئی تب حفیظ الرحمن نے ڈرامہ رچایا اور جلسے میں ان کے حق میں تقریر کر ڈالی ، ن لیگ والے دھندلی کے زریعے جتنی بھی سٹیں حاصل کر لیں وہ عوام کے دلوں پر کبھی حکمرانی نہیں کر سکتے ، عوام ن لیگ سے بددل ہو چکے ہیں اور اب ن لیگ کا نام سنتے ہی لوگ دوبارہ ووٹ دینے سے توبہ کر رہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے چیف آف آرمی سٹاف سے آئینی حقوق دلانے کا مطالبہ اس لیے کیا ہے کیونکہ ہمیں موجودہ حکومت سے کوئی توقع نہیں ،

آرمی چیف نے گلگت سکردو روڈ کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے اب لگتا ہے کہ یہ روڈ ضرور بنے گا ، جس روڈ پر ن لیگ والے تاریخ پہ تاریخ دے کر عوام کو بہلانے کی کوشش کر رہے تھے اس روڈ پر کام شروع کرانے کا کریڈٹ چیف آف آرمی سٹاف کو جاتا ہے ، ن لیگ کی حکومت برائے نام رہ گئی ہے ن لیگ کے اقتدار میں آنے کا مقصد ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور کرپشن کر نا تھا ، سو وہ کھل کر کریشن کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے ریکارڈ بھی بنائے جا رہے ہیں ن لیگ نے فلڈ سکیموں کے نام پر کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے ، تمام فلڈ سیکموں کے ٹینڈر سنگل بیٹ پر دیے جا رہے ہیں ٹھیکے ایک ہی پارٹی کے لوگوں کو دے جا رہے ہیں ، ٹھیکوں کی بندر بانٹ کے خلاف بھر پور اور توانا آواز بلند کرین گے ، ن لیگ ہوش کے ناخن لیے اگر کریشن کا بازار بند نہ کیا گیا تو دما دم مست قلند ر ہو گا ، ن لیگ کی کرپشن کے قصے اب زبان زد عام ہو چکے ہیں اگر ٹھیکوں کی بندر بانٹ اور ناانصافیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو عدلیہ سے رجوع کرینگے ، جی بی کونسل کی سکمیوں کو بھی انڈر گروانڈ ہڑپ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ایسا ہر گز ہونے نہیں دینگے ،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

2 کمنٹس

Back to top button