متفرق

ہنزہ میں قیمتی پتھروں اور معدنیات کی تین روزہ نمائش کا آغاز

ہنزہ (اکرام نجمی) ہنزہ جمیز اینڈ منرل ایسوسی ایشن نے آغاخان رورل سپورٹ آرگنائزیشن اور یورپی یونین کے تعاون سے تین روزہ ہنزہ جیمز اینڈ جیولری نمائش کا آغاز کریم آباد ہنزہ میں کیا اس نمائش میں ہاتھ سے تیار کردہ جیولری ،مختلف قسم کے قیمتی پتھر،دستکاری کے نمونے اور ڈرائی فورٹ کے سٹال لگائے گئے ہیں نمائش میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع کے علاوہ پشاور اور ملک کے دیگر حصو ں سے بھی اس شعبے سے منسلک افراد نے شرکت کی ہے ۔

نمائش کے افتتاحی پروگرام کا مہمان خصوصی نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی شاہ سلیم خان تھے ہنزہ جیم اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے صدر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لعل و گوہر کے اس دیس میں ہنزہ جیمز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کا وجود ایک اعلی مقصد کے تحت عمل میں لایا گیا ہے تاکہ اس علاقے کے قیمتی قدرتی وسائل کو مارکیٹ کرتے ہوئے علاقے میں کاروبار اور روزگار کے مواقعے پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی وبین الاقوامی اداروں تک رسائی حاصل کرسکے اس سفر میں جن اداروں نے مدد کی ان میں آغاخان رورل سپورٹ آرگنائزیشن سرفہرست ہے البتہ ہم اس موقعے پر حکومتی سرپرستی کے منتظر ہیں۔

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے نو منتخب ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان شاہ سلیم خان نے کہا کہ ہنزہ جیمز اینڈ منرل ایسوسی ایشن کے کارگردگی سے واقف ہوں اور اس سے پہلے بھی دوست ملک چائینہ میں سٹالز کے حوالے میں نے ذاتی طور پر مدد فراہم کی ہے جیمز اور منرل کے حوالے سے جو آج مشکلات کا سامنا ہے اس کا مجھے اندازہ ہے اور انشااللہ وفاق سے صوبے کی سطح پرجمیز اور منرل کے اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے وزیر اعظم سے بات کرکے اس ایشو کو حل کرنے کی کوشش کرینگے گزشتہ دو سالوں میں ہماری حکومت کی بہتر پالیسی کی وجہ سے سیاحت میں بہت بہتری ہوئی ہے ہم اس شعبے کو سیاحت کے ساتھ ملاکر سیاحت کو مزید پر کشش بناسکتے ہیں اور اس شعبے کی ترقی کیلئے ہم چائینہ حکومت سے بھی بات کرینگے تاکہ اس سلسلے میں چائینہ حکومت کی جانب سے سٹال وغیرہ لگانے کی اجاز ت مل سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button