متفرق

ہنزہ کے عوام کے خلاف توہین آمیز کلمات کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیر اعلی نوٹس لے، ہنزہ یوتھ فورم اور ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مشترکہ بیان

گلگت (پ ر) ہنزہ کے پر امن ضمنی انتخابات اور شاہ سلیم خان کی جیت کچھ سازشی ٹولوں کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ ہنزہ کے عوام کے بارے میں توہین آمیز گفتگو کرنے والوں کو جواب دینا جانتے ہیں۔ خاموشی کو کمزوری سمجھنے کی غلطی نہ کیجائے۔

ان خیالات کا اظہار ایک پریس ریلیز میں ہنزہ سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ہنزہ یوتھ فورم کے ذمہ داروں نے کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہاہے کہ وہ سماجی میڈیا پرحکومت کے ذمہ داروں کی جانب سے ہنزہ کے عوام کےخلاف توہین آمیز بیانات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔  اُنہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرامن اور غیرت مند عوام کے خلاف ہتک آمیز کلمات کہنے والوں کی حرکتوں کا وزیر اعلی اور نومنتخب رکن اسمبلی شاہ سلیم خان نوٹس لیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button