تعلیم

چٹورکھنڈ اشکومن کی ہونہار طالبہ تعلیمی اخراجات پوری کرنے کے لئے حکومتی امداد کی منتظر

چٹورکھنڈ (نعیم انور) چٹورکھنڈ اشکومن سے تعلق رکھنے والی ہونہار طا لبہ ادیبہ عامر کی شاندار کامیابی ،گلگت بلتستان کے تمام ڈگری کالجز کے طلباء و طالبات کے مابین ہونے والی تقریری مقابلے میں طالبہ ادیبہ عامر نے پہلی پو زیشن حا صل کر کے اپنے خاندان ،علاقے اور ڈگری کالج گاہکوچ کا نام روشن کر دیا ۔طالبہ ادیبہ عامر کی شاندار کامیابی پر علاقے کے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ اہل علاقہ نے انھیں مبارکباد دی ، بالعموم تحصیل اشکومن اور بالخصوص ضلع غذر کا نام روشن کرنے پر انھیں خراج تحسین پیش کیا ۔

پسماندہ اور دور دراز علاقے سے تعلق رکھنے والی تھرڈ ائیر کی طالبہ ادیبہ عامر انتہائی محدود وسائل کے باوجود نہ صرف اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے کو شاں ہے بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے جس کا واضح ثبوت گزشتہ ماہ یوم آزادی پاکستان کے موقع پرگلگت بلتستان کے تمام کالجز کے مابین ہونے والی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرناہے ۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی خودوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن خود تھے جنہوں نے اپنے دست مبارک سے انھیں معمولی انعام سے تو نوازا مگر ہو نہار طالبہ صوبے کے چیف ایگزیکٹو سے جو امید لگا بیٹھی تھی وہ پوری نہیں ہو سکی ۔ ہونہار بچی وزیر اعلیٰ کے خطاب کے دوران انکی زبان سے حکومتی سرپرستی اور تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت کی طرف سے ادا کرنے کے حوالے سے اعلان کی منتظر تھی مگر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ہونہار غریب طالبہ کی خواہش پورے کیے بغیر تقریب سے چلے گئے ۔

ہونہار طالبہ ادیبہ عامر کا میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہو ئے کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی اگرانھیں سرپرستی حاصل ہوئی تو وہ گلگت بلتستان کا نام پاکستان اور دنیا بھر میں روشن کرنے کی اہلیت رکھتی ہے ،انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان ،حلقے کے منتخب ممبر و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ انکی تعلیمی اخراجات صوبائی حکومت برداشت کرے اور ملکی اور بین العقوامی سطح پر ہونے والے تقریری مقابلوں میں انھیں پلیٹ فارم مہیا کرے تاکہ وہ اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اُجا گر کر سکے۔ادیبہ عامر نے ڈپٹی کمشنر غذر میر وقارکی طرف سے انکی اعزاز میں تقریب کا اہتمام کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا ۔

یاد رہے کہ سال 2015ء میں چٹورکھنڈہی کی ایک اور ہو نہار یتیم انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھنے والی طالبہ سروت جبین نے جی بی لیول کے تقریر ی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی مگر مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے ہو نہار طالبہ کی تعلیمی اخراجات کی زمہ داری لیناگوارہ نہیں کیا جس باعث با صلاحیت غریب بچی غربت اور تنگ دستی کا شکار ہو گئی اور مذید تعلیم حا صل کرنے سے محروم ہو گئی ہے ۔

عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے غریب ہو نہاربچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے زبانی وعدوں ،دعوں اور نعروں کی بجائے عملی اقدامات کرے تاکہ معاشرے کے غریب باصلاحیت بچے تعلیم کے زیور سے محروم نہ ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button