جرائم

روندو، استک نالے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

روندو (خبر نگار خصوصی) روندو کے علاقہ استک نالہ سے راولپنڈی سے سکردو سفر کر نے والے مسافر کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہو گئی ہے ۔ مردان کے رہائشی طالب علم اسماعیل ولد با چا خان کو سکر دو جاتے ہوئے پر اسرار طور پر قتل کر کے تشدد ذدہ لاش کو استک نالہ میں مسافر ہو ٹل کے قریب نالے کے کنارے پھینکا گیا تھا۔ ہوٹل مالک صبح نماز کے لئے اٹھا تو تشددر زدہ لاش نظر آئی جس پر انھوں نے استک نالے پولیس اسٹیشن میں بر وقت اطلاع دی۔تا ہم پولیس اسٹیشن اور جائے حادثہ کا فاصلہ ایک کلو میٹر سے بھی کم ہو نے کے باوجو پولیس اطلاع ملنے کے چار گھنٹے بعد جائے حادثہ پر پہنچی ۔اور لاش کوپوسٹ مار ٹم کے لئے سول ہسپتال تھوار منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ ہو نے کی وجہ سے لاش کئی گھنٹے ہسپتال میں پڑے رہنے کے بعد سکر دو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ مقتول کے جسم پر پتھر اور چھری سے کئے گئے وار کے نشانات بھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مقتول مسافر کے جیب سے سفری ٹکٹ برآمد ہوئی ہے جس کے مطابق وہ اتحاد ٹریولز کے ذریعے 18ستمبر کی شام راولپنڈ ی سے سکر دو کے لئے نکلے تھے اور 19تاریخ کی رات کو استک نالہ میں ان کو قتل کر کے ہوٹل کے قریب لاش کو پھینکا گیا ۔ تاہم تعجب کی بات یہ ہے کہ استک تھانہ چیک پوسٹ جو کہ جائے حادثہ سے تقریباً 600میٹربعد میں آتا ہے اس میں اتحاد ٹریولز کی کسی گاڑی کی انٹری نہیں ہوئی ہے ۔

مقتول کے جیب سے برآمد ہو نے والے اسٹوڈنٹ کا رڈ کے مطابق وہ گھاری دولت گھری مر دان کا رہائشی ہے اور عمر 16سال ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ روندو جیسے پر امن علاقے میں مسافروں کا قتل ہو نا تشویش ناک ہے اور علاقے کو بدنام کر نے کی سازش ہے ۔ پولیس اسٹیشن سے چند سو کلو میٹر فاصلے پر واقع لوگوں اور مسافروں کے رش والی جگے پر کسی انسان کا قتل پولیس اہلکاروں غفلت اور نا اہلی ہے ۔اور پولیس تھانہ کے انتہائی قریب میں اس طرح کے واقعات کا ہونا اور اس سلسلے میں پولیس چیک پوسٹ پر کوئی ریکارڈ کا نہ ہونا متعلق عملے اور محکمے کے ذمہ داروں کی غفلت کا ثبوت ہے عوام نے اعلیٰ حکام سے متعلقہ کیس کی فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button