متفرق

محرم الحرام کے دوران فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی ظفر اقبال کی پولیس فورس کو ہدایت

گلگت( سٹاف رپورٹر) محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات یقینی بنایے جائیں۔ ملک دشمن عناصر کو سی پیک کا منصوبہ کھٹک رہا ہے لہذا امن و امان برقرار رکھنے کے لئے محرم الحرام کے دوران حفاظتی اقدامات کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لایا جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار گلگت بلتستان پولیس کے سربراہ ظفراقبال نے محرم کے دوران سیکورٹی کے حوالے سے منقعدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران جی بی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فورتھ شیڈول میں شامل افراد پر کڑی نظر رکھی جائے اور ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔علام اکرام ، مساجد بورڈ کے ممبراں اور ویلج کیموٹینوں کے ساتھ رابطوں کو مذید بڑھائیں ۔ سی سی ٹی وی کیمروں اور وڈیوز کے ذریعے مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کی جائے۔ گلگت بلتستان کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر موثر چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور اضلاع اپنے اپنے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سختی سے چیکنگ جاری رکھیں۔ شاہراہ قراقرم پر موجود پولیس چوکیوں اور پیڑولنگ ٹیموں میں مذید اضافہ کیا جائے۔اجلاس میں آئی جی پی نے کہا کہ اطلاعات کی بروقت ترسیل اور وصولی کے لئے اضلاع کوتمام وسائل استعمال کیا جائے۔ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے لئے ٹریفک پولیس اپنا پلان مرتب کرے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button