عوامی مسائل

ہنزہ، حسن آباد پاور ہاوس ایک بار پھر خراب ہوگیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ کا اکلوتا ہائیڈرل 1.2میگاواٹ کا بجلی گھر خراب ۔محکمہ پاور نے بجلی کی سپلائی تھر مل جرنیٹر سے ممکن بنائی ، ہنزہ حسن آباد میں نصب ہاےئڈرل پاور ہاوس ایک دفعہ بھر جواب دے گیا 1.2میگاواٹ کے ہائیڈرل مشین کا شافٹ ٹوٹ گیا جس سے سینٹرل ہنزہ میں بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوگئی ہے البتہ محکمہ پاور نے تھر مل جرنیٹر کے لئے تیل کا بندوبست کرکے علاقے کو اندھیروں میں ڈوبنے سے بچایا ہے۔

باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ پاور تیل کی مد میں پہلے ہی 50لاکھ کا مقروض ہے اب لمبے عرصے مزید تیل کی سپلائی ممکن نہیں ہوگی عوامی حلقوں نے ہنزہ کے نو منتخب رکن اسمبلی میر سلیم خان سے مطالبہ کیا ہے کہ تھر مل جرنیٹرز کے لئے تیل کی سپلائی ممکن بنانے کے لئے سپیشل گرانٹ کا بندوبست کیا جائے کیونکہ تیل مہیا کرنا ےیہاں کے نمائندے کی زمہ داری ہے تیل کی مد میں ملنے والی گرنٹ کو ایمانداری سے استعمال کرنا محکمے کی زمہ داری ہے۔

عوامی حلقوں نے مزید کہاکہ حسن آباد میں نصب پاور ہاوس مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اب وہ قابل استعمال نہیں رہا اس لئے ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ حسن آباد میں نیا ہائیڈرل مشین نصب کرکے آئے روز پیش آنے والی مشکلات سے نجات دلایا جائے۔ہنزہ میں بجلی کی با ر بار بندش سے اسٹو ڈنٹس ذہنی ازیت کا شکار ہیں عوامی حلقوں نے مزید کہا کہ حکمران جماعت کو بجلی کے حوالے سے سر جوڈ کر بھیٹنے کی اشد ضرورت ہے ہنزہ میں گردش کرنے والی خبروں میں عطاآباد27میگاواٹ ،گنش میں دریا پر بننے والی پرو جیکٹس بھی ہوا میں تحلیل ہوگئے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ حالیہ ضمنی الیکشن میں بلند بانگ دعوؤں کے ساتھ کامیاب ہونے والا نوجوان قیادت ہنزہ میں بجلی بحران کو ختم کرنے میں کامیاب ہوتے ہے یا نہیں ،وقت ہی فیصلہ کریگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button