متفرق

گانچھے پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹس کےرہنماوں کا انتخاب ہوگیا

گانچھے (پ،ر) پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ گانچھے کی کابینہ کا فیصلہ کر دیا گیا ذوہیر احمد اسدی صدر پریس کلب ،عتیق الرحمن یونین آف جرنلسٹ کے صدر منتخب ہوگئے ،محمد علی عالم جنرل سیکرٹری پریس کلب اور شمیم رضا بگٹی یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری ،اقبال بلتی اور غلام عباس کو سرپرست اعلی بنا دیا گیا ،تفصیلات کے مطابق کابینہ کی چناو کے لئے بنائے گئے راجہ کرار اور حبیب اللہ شیخ پر مشتمل کمیٹی نے جمعہ کے روز پریس کلب اور یونین آف جرنلسٹ کی کابینہ کا فیصلہ کر لیا جس کے مطابق اقبال بلتی اور غلام عباس کو سرپرست اعلیٰ اور ذوہیر احمد اسدی پریس کلب کے صدر عتیق الرحمن کو یونین آف جرنلسٹ کا صدر بنا دیا گیا جبکہ محمد علی عالم پریس کلب کے جنرل سیکرٹری ،ثناء اللہ ثاقب کو نائب صدر پریس کلب اور شمیم رضا بگٹی کو جنرل سیکرٹری ،اسماعیل کرونی سینئر نائب صدر یونین آف جرنلسٹ بنا aدیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حبیب اللہ شیخ نے کہا کہ گانچھے میں صحافت ابتدائی مراحل میں ہے اور یہاں کے صحافیوں کی مسائل اور بے بسیاں ناقابل دید ہیں صحافیوں کو اپس کی اختلافات کو ختم کر کے ادارے مضبوطی کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے گانچھے میں صحافت کا مستقبل روشن ہے گانچھے کے صحافیوں کی مسائل کی حل کے لئے اسلام آباد سطح پر اور میڈیا ہاوس میں مالکان کے سامنے اُٹھاوں گا اپس میں اتفاق اوریکجہتی کا مظاہر ہ کر کے اپنے حقوق کو حاصل کر سکتا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی اور معروف کارٹونسٹ اقبال بلتی اور صحافی فدا حسین نے کہا کہ گانچھے میں صحافیوں کو ہر سطح پر نظر انداز کیا جاتا ہے اخبا ری مالکان صحافیوں کو مراعات دینا چاہئے صحافی مشکل حالات میں گانچھے جیسے دور افتادہ ضلع میں رہ کر رپورٹنگ کرتے ہیں اس کا احساس ہونا چائیے حکومت صحافت کو چوتھا ستون تو کہتے ہیں مگر اس کے حقوق دینے کے لئے تیار نہیں ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button