صحت

ڈاکٹروں کو پرکشش پیکج دینے کا وعدہ تاحال وفا نہیں ہوسکا ہے، ڈاکٹر صلاح الدین سیکریٹری جنرل

چلاس(مجیب الرحمان)پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صلاح الدین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت فوری طور پر گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں کے مسائل فوری حل کرے۔وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی جانب سے ڈاکٹرز کو پرکشش پے پیکیج کا وعدہ کیا گیا تھا تاحال وعدہ وفا نہیں ہو سکا ہے۔جس کی وجہ سے ڈاکٹرز میں مایوسی اور بے چینی پائی جاتی ہے۔گلگت بلتستان میں ڈاکٹرز مشکلات کے باوجود خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔بعض ڈاکٹرز سہولیات نہ ہونے پر مجبوراً خطے کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔جن میں سے اکثر ڈاکٹرز کوہستان خیبر پختونخواہ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔چونکہ خیبر پختونخواہ میں نئے بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز کو ایک لاکھ چالیس ہزار کا پیکیج مل رہا ہے۔ڈاکٹروں کے چلے جانے سے گلگت بلتستان میں صحت کا شعبہ اور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کو پنجاب میں نئی ہیلتھ پالیسی سی آئی پی کے تحت ڈومیسائل لازمی قرار دیدیا گیا ہے جس بنا ء پر ڈاکٹرز کو گریجویشن کے موقع بند ہوگئے ہیں۔

اور پہلے سے ٹریننگ کرنے والوں کو بھی نئی پالیسی کے تحت فارغ کر دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت فوری طور پر اس مسئلے کا حل نکالنے کے لئے اقدامات اٹھائے۔اور گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج کے قیام تک بارہ سے پندرہ نشستیں مختص کروائیں۔ڈاکٹرز کے گورنمنٹ الائیڈ مکانات کے حوالے سے روز روز کے مسائل کا بھی مستقل حل نکالا جائے۔اس سلسلے میں انتہائی ایمرجنسی ڈیوٹی کرنے والے اور ایم ایس اور پیرامیڈیکل سٹاف کے مکانات ہسپتال کے قریب دئے جائیں۔تاکہ بروقت ایمر جنسی میں خدمات سرانجام دے سکیں۔گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کی ڈی پی سی اور پروموشن کا مسئلہ بھی حل کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز کی پروموشن فوری ہوسکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button