صحت

غیرمعیاری اور مضر صحت خوردنی اشاء مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہو رہے ہیں، بیماریاں پھیل رہی ہیں، سیمینار

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)آغاخان ہیلتھ سروس چترال پاکستان کے زیرنگرانی کام کرنے سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اسٹرنتھیننگ(سی اے ایچ ایس ایس)پراجیکٹ کے زیرتعاون گرم چشمہ کے ایک غیرسرکاری کالج میں یوم والدین منعقدکیاگیا جس کی مہمان خصوصی (ر)بریگیڈیرجی ایم اے کے ای ایس چترال خوش محمدتھے ۔پروگرام سے مہمان خصوصی (ر)بریگیڈیرجی ایم اے کے ای ایس چترال خوش محمد،سی اے ایچ ایس ایس پراجیکٹ کے سوشل آرگنائزسجادزرین، ڈاکٹرمحمدشبیرڈی ایچ کیوہسپتال چترال، کالج پرنسپل اسلام الدین،سابق ہیڈماسٹرگل مراد،صدر لوکل طریقہ بورڈ گرم چشمہ فضل حمید،ممتازماہرتعلیم لیاقت علی خان اوردیگرمقرریں نے انسانی صحت خاص کربچوں کے صحت کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ غیرمعیاری خوراک اورکولڈ ڈرنک سے بچے اکثرمختلف بیماریوں میں مبتلاً ہوتے ہیں۔

3-1

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے سکول جانے والے بچوں کو پیسے دینے کی بجائے گھرمیں پکائے ہوئے خوراک دیا کریں۔انہوں نے کہاکہ معیاری اور مضر صحت پاپڑیا ،چیپس،مصالحہ جات،خوردنی تیل،فروزن فوڈ اور دیگر خوردنی اشاء مارکیٹ میں کھلے عام فروخت ہونے لگے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چترال شہرمیں بالخصوص اور آس پاس کے علاقوں میں بالعموم غیر معیاری پاپڑ اور خوردنی اشیاء کی وجہ سے لوگ آئے روز نئی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ ماہرین طب کے مطابق پاکستان دنیا کے ان سات ملکوں میں شامل ہے جہاں پانچ سال سے کم عمر بچوں کی مجموعی اموات میں انیس فیصد نمونیہ کی وجہ سے ہوتی ہیں۔ صحت کے متعلق عالمی اداروں کے ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاہے کہ دنیا میں زیادہ تر بچے نمونیے اور پھیپڑوں کی بیماری کے باعث مرتے ہیں تاہم ان پر علاج اور احتیاط سے قابو پایا جا سکتاہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر ماہ ترقی پذیر ممالک میں سینکڑوں بچے ان بیماریوں کے باعث ہلاک ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹروں کامزید حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر احتیاط اور بروقت علاج کیا جائے تو نمونیہ جیسے مرض سے بچنا مشکل نہیں ہے۔مقرریں نے کہاکہ ا ن غیر معیاری اشیاء کے استعمال سے سردرد ،جسم کے ہر حصہ میں درد ،انکھوں میں درد اور ان بیماریوں کو جب وقت لگ جاتا ہے تو جان لیواثابت ہوجاتے ہیں جس سے ہمارے بچے آئے روز بیمار ہوجاتے ہیں ہسپتالوں کاروح کرتے ہیں میں شوگر بھی شامل ہے۔انہوں نے شوگر کے مرض خاموش قا تل قرار دیتے ہوئے کہاکہا اس مرض کا شکار ہونے کی صورت میں کچھ علامات ایسی ہوتی ہیں جس سے عندیہ ملتا ہے کہ آپ کو اپنا چیک اپ کروا لینا چاہئے تاکہ ذیابیطس کی شکایت ہونے کی صورت میں اس کے اثرات کو آگے بڑھنے سے روکا جاسکے۔۔

2

سجاد زرین نے کہاکہ (سی اے ایچ ایس ایس)2012ء سے چترال میں آغاخان ہیلتھ سروس چترال کے ساتھ کام کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چترال کے چاربڑے ہسپتالوں میں کوجدیدسامان کی فراہمی کے ساتھ اسٹاف کی مختلف ٹریننگزبھی دے رہے ہیں اورکمیونٹی میں آگاہی کے لئے چترال کے دوردارازپسماندہ علاقوں میں سمیناراورروکشاپ کاانقعاد کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بازاری خوراک ،چیپس اورکولڈنگ سے لاحق ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے ماہرڈاکٹروں کے ذریعے عوام کوآگاہی دیتے ہیں ۔

1

صدرمحفل لیاقت علی خان اوردیگرمقریریں نے آغاخان ہیلتھ سروس چترال پاکستان اور سنٹرل ایشیاء ہیلتھ سسٹم اتھیننگ(سی اے ایچ ایس ایس)پراجیکٹ تہہ دل سے شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے چترال کے پسماندہ علاقوں میں بنیادی صحت عامہ کے حوالے آگاہی پروگرامات کرکے معاشرے میں ایک اہم کرداراداکرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button