عوامی مسائل

چلاس شہر کی سڑکوں کا کوئی پرسانِ حال نہیں، مہنگی اور نت نئی گاڑیاں ورکشاپس کی زینت بن رہی رہیں

چلاس(شہاب الدین غوری )چلاس شہر کی سڑکوں کی خستہ حالی پر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کی عدم توجہی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنادیا کوئی پوچھنے والا نہیں ۔شاہراہ قراقرم سے بازار ،شاہراہ قراقرم سے براستہ بٹوکوٹ سے بازار ،سید اں موڑ سے براستہ تکیہ سے بازار،پی ڈبلیوڈی چوک سے براستہ بوٹی کالونی ،سرکاری کالونی سے ڈی سی چوک تک کے سڑکیں کھندرات کا منظر پیش کررہی ہیں عوام کی لاکھوں روپے کی نت نئی ماڈل گاڑیاں ورک شاپ کی زینت بن چکی ہیں لیکن محکمہ تعمیرات عامہ کے حکام کو احساس تک نہیں ہے ۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کے حکام کی دفاتر سے مسلسل غیر حاضری اور دیامر میں ترقیاتی کاموں کی طرف عدم توجہی کی وجہ سے مسائل میں مسلسل اضافہ ہورہاہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے خلاف سخت ایکشن لیں اور فوری طور پر ان سڑکوں کی مرمت کا آغاز کرائیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

Back to top button