وزیراعلی گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی کو تحصیل بنانے کا وعدہ پورا کرے، جمال کریم رہنما مسلم لیگ

وزیراعلی گوجال کو سب ڈویژن اور شیناکی کو تحصیل بنانے کا وعدہ پورا کرے، جمال کریم رہنما مسلم لیگ

4 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )ہنزہ کے عوام نے اپنا وعدہ پورا کیا وزیراعلی بھی اپنا وعدہ پوراکریں۔جمال کریم ہنزہ کے عوام نے مسلم لیگ ن کو ایک اور سیٹ کا تحفہ دے کے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے ۔اب وزیر اعلی بھی اپنا وعدہ فی الفور پورا کریں ۔گوجال کو سب ڈویثرن اور شناکی کو تحصیل کا درجہ دیکر عوام ہنزہ سے کیا وعدہ پورا کریں ۔

یاد رہے کہ سات ستمبر کو ضمنی الیکشن کے حوالے سے میر پیلس میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہاتھا کہ فی الحال الیکشن کی وجہ سے ضابطہ اخلاق لاگو ہے اس لئے میں فی الحال کوئی اعلان نہیں کرسکتا۔لیکن الیکشن میں سیٹ جیتنے کے بعدگوجال کو سب ڈویژن اور شناکی کو تحصیل کا درجہ دیا جائے گا ۔عوام ہنزہ نے وعدے کے مطابق مسلم لیگ ن کو تیسرا سیٹ کا تحفہ دیا ہے عوام ہنزہ وعدے کے مطابق اعلانات کے منتظر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جمال کریم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری جماعت وعدے پورا کرنے والی جماعت ہے ہمارا قائد جو کہتے ہے وہ کرتے ہے انشاء اللہ عوام ہنزہ کو جلد خوشخبری ملے گی۔۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔