متفرق

محرم الحرام کی مجالس کے لئے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے، ڈاکٹر فہد ممتاز ڈپٹی کمشنر شگر

شگر(عابدشگری)شگرمیں محرم الحرام میں مجالس کیلئے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے۔ تمام محکمے اور ادارے اس سلسلے میں انتظامات بہتر بنایئں۔ مجالس کے دوران بجلی،آٹا،پانی اور سکیورٹی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ڈپٹی کمشنر شگر ڈاکٹر فہد ممتاز کی صدارت میں شگر میں محرم الحرام کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے ایک میٹنگ ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی، جس میں تمام مسالک کے علمائے کرام ،امن کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ایس پی شگرسید الیاس سمیت تمام محکموں کے سربراہوں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں تمام شرکاء نے محرم مذہبی ہم آہنگی اور امن و امان کو کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور اس ماہ مقدس کی حرمت کو قائم رکھنے اور مجالسوں میں رواداری اسلام کی سنہرے اصولوں کی پرچار کرنیکی ضرورت پر زور دیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے تمام شرکاء اور محکموں کے سربراہوں کو ہدایت کی محرم کی مجالس کے دوران امن و امان کو براقرار رکھنے کیلئے بہتر انتظامات کیا جائے جبکہ آٹا،گندم،بجلی اور پانی کی فراہمی میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیا جائے گا۔جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی سکیورٹی کی مکمل اور فول پروف انتظامات کیا جائے۔اس موقع پر علمائے کرام،امن کمیٹی کے ممبران نے اس عزم کا یقین دلایا کہ کہ وہ محرام الحرام کے مجالس میں مکمل مذہبی ہم آہنگیاور امن کا درس دینے کیساتھ ساتھ انتظامیہ سے بھرپور تعاؤن کریگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button