صحت

غیر معیاری ادویات بنانے پر نواب سنز لاہور نامی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

گلگت (مجیب الرحمان)کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اہم اجلاس ڈرگ ایڈمنسٹریشن آفس گلگت میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت چئیرمین کوالٹی کنٹرول بورڈسیکرٹری ہیلتھ کفایت اللہ نیازی نے کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان میں ادویات کے لین دین کے حوالے سے 48 کیسزپرتفصیلی غور و خوص کیا گیا۔اور ایک فارماسیوٹیکل کمپنی نواب سنزلاہور کے خلاف غیر معیاری ادویات بنانے کے جرم میں مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے بعض دوا فروش اور جنرل سٹور مالکان کو آئندہ کے لئے ڈرگ رولز کی خلاف ورزیاجتناب کرنے کی ہدایت دی گئی۔اور ضبط شدہادویات کو قبضے میں لیکر تلف کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس سے قبل چیف ڈرگ کنٹرولر و سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈاکٹر کفایت اللہ نے ادارے کی کارکردگی اور ادارے کو درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مستقبل میں معیاری ادویات کی فراہمی اور غیر معیاری اور جعلی ادویات کی روک تھام کے لئے فارماسیوٹیکل انسٹیٹیوٹ کے قیام سے متعلق تجاویز بھی دیں۔اجلاس کے شرکاء نے ادارے کی اب تک کی جانے والی کوششوں اور کردار کو سارہتے ہوئے اطیمنان کا اظہار کیا۔خیال رہے کہ کوالٹی کنٹرول بورڈ گلگت بلتستان میں غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اور باقاعدہ طور پر کولٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوتا ہے جس میں گلگت بلتستان بھر سے غیر معیاری اور جعلی ادویات اور غیر قانونی طور پر ادویات کی فروخت اور فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے غیر معیاری ادویات کی فراہمی پر انکے خلاف کیسز تیار کئے جاتے ہیں۔اور ان کیسز کو ڈرگ کورٹ میں بھیجا جاتا ہے

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button