صحت

گونر فارم ہائی سکول میں ورلڈ ہارٹ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا

چلاس(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی پی ایچ آئی دیامر کے زیر اہتمام گونرفارم ہائی سکول میں ورلڈ ہارٹ ڈے کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں سکول کے طلبہ سٹاف کے علاؤہ عمائدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ دیامر میں دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے جو کہ انتہائی قابل تشویش ہے دل کی عارضے کی بنیادی وجہ چکناہٹ والے کھانے اور ورزش نہ کرنا ہے عوام کو چاہیئے کہ وہ زیادہ سے زیادہ پیدل چلنے کی عادت کو اپنائیں اور سادہ غذا کھانے کو ترجیح دیں تاکہ اس موذی مرض سے نجات ممکن ہو سکے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سکول کے ہیڈ ماسٹر نور خان نے کہا کہ ہم پی پی ایچ آئی دیامر کے مشکور ہیں جنہوں نے دل کے عارضے کے حوالے سے سکول میں اہم تقریب کا انعقاد کیا جس کی وجہ سے سکول کے طلبہ سٹاف اور عمائدین میں اس موذی مرج کے حوالے شعور اور آگاہی حاصل ہوئی انہوں نے کہا کہ اسطرح کے تقریبات کا انعقاد مستقبل میں بھی کیا جائے تاکہ عوام میں بیماریوں کے تدارک کے ھوالے سے شعور و آگاہی پیدا ہوسکے پی پی ایچ آئی دیامر کے مانیٹرنگ آفیسر محمد عارف نے اس موقع پر سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ وہ مستقبل میں اس طرح کے اہم دنوں کے مواقع پر سکول میں باقاعدہ تقریبات کا انعقاد کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button