گلگت بلتستان

محرم کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کی تیاریاں مکمل ، 45 دنوںکے لئے گلگت شہر میں دفعہ 144 نافذ، ڈپٹی کمشنر

گلگت( فرمان کریم) ڈپٹی کمشنر گلگت محمد حمزہ سالک نے کہا ہے کہ عوام محرم الحرام میں ضلعی انتظامیہ سے تعاون کرے۔ تاکہ محرم الحرام کا مقدس مہنیہ امن امان سے گزرے عوام صبر وتحمل کا مظاہرہ کرے۔ گلگت آپ کا ہے۔ نئی نسل کو پرامن گلگت دینا عوام کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار پیر کے روز ڈی سی گلگت محمد حمزہ سالک نے ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ اںہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران شہر میں سیکورٹی کے فول پروف انتطامات کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں شہر میں 45دنوں کے لئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے لئے ضابط اخلاق مرتب کر دیا گیا ہے۔ جلوسوں کے موقع پر گھروں کی چھتوں اور دوران جلوس راستے میں تقریر کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ 4سالوں سے سبیل لگانے کا ایشوء ہورہا تھا۔ اب ضلعی انتظامیہ نے سبیل لگانے کے لئے ایک ضابط اخلاق جاری کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے اجازت کے بغیر سبیل لگانے پر پابندی ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سیبل کے معاملے میں امامیہ کونسل سے مذاکرات ہو ا ہے کہشہر میں 11مقامات پر سبیل لگائے جائیں گے۔ ضابط اخلاق کے تحت سبیل لگائے جائیں گے ۔ اور جہاں سبیل لگائے گئے وہاں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ضابط اخلاق کی کاپی بھی آویزان کی جائے گی۔ سبیل کے مقامات پر لاوڈ سپیکر کے استعمال پر پابندی عائد ہو گی۔ اُنہوں نے کہا کہ سبیل گورنمنٹ پراپرٹی پر نہیں لگائے جائیں گے۔ سبیل صبح 10بجے سے شام مغرب تک ہو گی مغرب کے بعد سبیل بند کر دئے جائیں گے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ محرم الحرام تمام مسالک کے لئے مقدس ہے اس مقدس مہینے میں امن امان کو برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں جائیں گے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کے دو کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ایک کنٹرول روم پولیس اور دوسرا ضلعی انتظامیہ نے قائم کیا گیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ محرام الحرام میں ضابط اخلاق کے خلاف روزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور عوام ان کنٹرول روم میں رابط کر سکتے ہیں۔

ڈی سی گلگت نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں وال چاکنگ پر عائد کی گئی ہے وال چاکنگ کے خاتمے کے لئے بلدیہ فورس تعینات کر دی گئی ہے اگر کسی علاقے میں وال چاکنگ کی جائے گی تو بلدیہ فورس طور پر کاروائی کر کے وال چاکنگ کو صاف کر یگی۔ اُنہوں نے مذید کہا کہ محرم الحرام میں دیگر صوبوں سے گلگت بلتستان میں مذہیبی رہنماوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ہوٹلوں کی سخت چیکنگ جاری ہے۔ گاڑیوں کی جامہ تلاشی لی جارہی ہے۔اور محرم الحرام میں محکمہ واسا، محکمہ برقیات کے اہلکاروں کو الرٹ رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

ایس ایس پی گلگت رانا منصور الحق نے میڈیا کو بتایا کہ 10محرم الحرام کے لئے 1000ہزار پولیس اہلکار 150جی بی اسکاوٹس اور 80 رینجرز رتعینات کر دیئے جائیں گے۔ محرم الحرام میں گلگت شہر کو 4سیکٹر میں تقسیم کر دیا ہے ان پولیس اہلکاروں کے گشت کے لئے گاڑیاں بھی فراہم کر دی گئی ہے۔ جو محرم الحرام میں شہر کے مرکزی شاہراہوں پر گشت کرینگے۔

اُنہوں نے کہا کہ 6سے 10محرم تک پاک آرمی کے 2پلاٹوں بھی تعینات کر ئیے جائیں گے۔ 10محرم الحرام میں جلوس کے راستوں کو چیکنگ کے بعد سیل کر دیا جائے گا اور جلوس کے راستوں کو محفوظ بنانے کے لئے اطراف میں خار دار تار بچھا کر بند کردیا جائے گا۔ ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ اور سراغ رساں کتے بھی پولیس کی مدد کے لئے تیار ہیں۔ شہر میں جدید کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں۔ ان جدید کیمرے رات کی تاریکی میں بھی کام کرسکتے ہیں۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ شہر میں بعض جدید کیمرے بھی نصب کر دیئے گئے ہیں جو گاڑیوں کے نمبر بھی نوٹ کر دیتا ہے اور جب کسی گاڑی کا نمبر ڈائل کیا جائے تو کمپیوٹر فوری آپ کو گاڑی کے بارے میں تفصیل سے بتائے گا۔ ایس ایس پی نے کہا کہ شیڈول فور میں شامل افراد کی نگرانی جاری ہے ان کے بنک اکاونٹس بھی منجمد کر دیئے گئے ہیں۔ انشااللہ بہت جلد محکمہ داخلہ ان افراد کے شناختی کارڈ کو بھی سیل کردے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button