عوامی مسائل

یاسین میں زونگ موبائل فون کمپنی کے خلاف شکایات، بیلنس نایاب، نیٹ ورک سگنل غائب اور کٹوتیوں کی بھرمار

یاسین ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) یاسین میں زونگ موبائل کمپنی کا بیلنس نایاب ، صارفین سراپا احتجاج، روزانہ مختلف مد میں ٹیکسوں کی بھر مار ، نیٹ ورک غائب ، صرف دکھاوئے کے لیے سنگنل کا شو شا ، سو روپے کا بیلنس چند منٹوں میں غائب ہوجاتا ہے، حکومت سے فوری طور پر نیٹ ورک کی درستگی کرنے اور بلاجواز ٹیکسوں کی بھرمار کو روکنے کا مطالبہ ، صارفین کا چیف جسٹس اپیلٹ کورٹ جی بی سے زونگ کمپنی کے خلاف سوموٹو ایکشن لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق یاسین میں زونگ نیٹ ورک کے دو ٹاور لگا ہوئے ہیں لیکن روزانہ بلنس کی قلت اور نیٹ ورک کی انکھ مچولی نے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے دکھاوئے کے لیے سگنل نظر آتے ہیں لیکن نیٹ ورک غائب رہتی ہے اور مختلف ٹیکسوں کی مد میں روزانہ عوام کو بُری طرح لوٹا جارہا ہے لیکن ذمہ دار اداروں نے اس کی کوئی نوٹس نہیں لیا ہے اور عوام نے اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ معز ز عدالت عوامی مفاد میں زونگ کمپنی سے سوموٹو ایکشن لے کیوں عوام کو روزانہ لوٹا جارہا ہے نہ سروس درست ہے اور نہ ہی قیمتوں میں کوئی رعایت ہے ہر پکیج کی قیمت دوگنی کردی گئی ہے ۔ یاسین کی نسبت دوسرے تحصیلوں میں زونگ کی بہترین سروس موجود ہے لیکن یاسین سے ماہانہ کروڑوں روپے کمانے کے باوجود سروس کو بہتر نہ کرنا عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی او ر ناانصافی ہے اس لیے عوام نے چیف جسٹس اپیلٹ کورٹ سے سو موتو ایکشن لینے کی اپیل کی ہے عوام نے اُمید ظاہر کی ہے کہ معز ز عدالت عوامی مفاد میں زونگ کمپنی سے اس کا سوموٹو ایکش لے کر عوام کو انصاف فراہم کرے گی اور زونگ کمپنی کو پابند کر ے گی کہ وہ اپنا سروس بہتر بنائے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button