عوامی مسائل

عوام کی مدد سے پولیس فورس امن و امان برقرار رکھے گی، محمد شعیب، ڈی آئی جی دیامر

چلاس(مجیب الرحمان)محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے اور ناخوشگوارواقعات سے بچنے کے لئے ڈی آئی جی دیامر محمد شعیب خرم جانباز کی زیر صدارت دیامر امن کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران حاجی امیر جان،مولانا مزمل شاہ،نوشاد عالم اور جہان گش و دیگر شریک ہوئے۔ڈی آئی جی دیامر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے مضبوط قیام کے لئے امن کمیٹی کا پولیس کے ساتھ تعاون مثالی رہا ہے۔دیامر کے اندر پہلی بار پولیس اور عوام نے ملکر ایک فعال امن کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔محرم الحرام میں امن کے قیام کے لئے پولیس الرٹ ہے۔کسی بھی علاقے میں ترقی امن سے ہی ممکن ہے۔عوام اسی طرح تعاون جاری رکھیں دیامر ایک مثالی اور پر امن ترقی یافتہ ضلع بن جائے گا۔دیامر کے عوام کا بابوسر روڈ میں رضاکارانہ سیکیورٹی خوش آئند ہے۔امن کمیٹی کے ممبران حاجی امیر جان و دیگر نے کہا کہ امن و امان کے بہتر اور دیر پا قیام کے لئے پولیس فورس کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔اور محرم کے علاوہ بھی سی پیک کی کامیابی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرتے رہینگے۔انہوں نے دیامر میں بہتر سیکیورٹی اقدامات پر ڈی آئی جی کی کوششوں کو سراہا۔

img-20161004-wa0071

دوسری طرف محرم الحرام گلگت بلتستان میں امن و امان کے قیام اور ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے دیامر پولیس کا مختلف مقامات ،داخلی خارجی راستوں میں ناکہ بندی گاڑیوں اور راہگیروں کی تلاشی کا سلسلہ جاری ہے۔ڈی آئی جی دیامر استور محمد شعیب خرم جانباز کی خصوصی ہدایت پر شاہراہ قراقرم سمیت تمام نالہ جات کی ملحقہ شاہراہوں اور چلاس شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیوں اور راہگیروں کی جامہ تلاشی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔تمام ایس ایچ اوز اور ایس ڈی پی اوز کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری ناکوں اور چیک پوسٹوں پر تعینات ہے۔اور گشت کا عمل بھی معمول سے بڑھا دیا گیا ہے تاکہ محرم میں کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button