شعر و ادب

گلگت بلتستان کے معروف شاعر احسان دانش ایران میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) گلگت بلتستان کے نامور شاعرو قلمکاراحسان علی دانش ایران کے شہر بندر عباس میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی اتحاد کانفرنس میں شرکت کریں گے انکے ہمراہ پاکستان سے جانے والے سکالر ادارہ منہاج القرآن کے مولانا عمر عباسی ہوں گے احسان علی دانش کو وہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ بین الاقوامی کانفرنس میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کریں گے اس کانفرنس میں احسان دانش کو اس لئے بلایا گیا کہ انہوں نے ایران سے متعلق تین کتابیں لکھی تھیں جن میں سے ایک کتاب کے کچھ اقتباسات کا فارسی میں بھی ترجمہ ہوا ہے ،ایران میں محرم لحرام کے حوالے سے ہونے والے اس بین الاقوامی اتحاد کانفرنس میں احسان علی دانش اپنے خطاب میں اپنا کلام بھی پیش کریں گے اس دورہ میں احسان علی دانش اور دیگر مہمانان گرامی کو بندر عباس ،قم ، تہران ،مشہد کی زیارات بھی کرائی جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button