عوامی مسائل

شگر میں زرعی ترقیاتی بنیک کی شاخ کا افتتاح ہو گیا

شگر(عابد شگری) زرعی ترقیاتی بنک ایک قومی ادارہ ہیں جو کہ ملک میں غربت کی خاتمے ، زراعت کی فروغ اور لوگوں کو معیار زندگی کو بہتر بنانے اوربہتر سہولیات فراہم میں کوشاں ہیں۔شگر میں زرعی تراقیاتی بنک کی قیام ایک تاریخی دن اور شگر کی زراعت میں انقلاب برپا کرینگے۔اس کی قیام سے شگر کی عوام کو گھر کی دہلیز پر بہتر سہولت میسر آئیں گے۔ان خیالات کا ااظہار شگر میں زرعی ترقیاتی بنک کی شگر میں برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے سپیکر جی بی اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد، خالد محمود گل ایگزیکٹیو وائس پریذنٹ ،محمد علی خان زونل ہیڈ گلگت بلتستان،ممبر قانون ساز اسمبلی عمران ندیم ،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی نے کیا۔شگر میں زرعی ترقیاتی بنک کی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔سپیکر گلگت بلتستا ن قانون ساز اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد اور خالد محمود گل ایگزیکٹیو وائس پریذنٹ ZTBLپاکستان نے فیتہ کاٹ کر شگر میں زیڈ ٹی بی ایل کی برانچ کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شگر میں زرعی ترقیاتی بنک کی برانچ کی افتتاح کو ایک تاریخی دن قراردیا۔ان کا کہنا تھا کہ شگر ایک زرعی علاقہ ہے۔ ماضی میں شگر پورے بلتستان کو خوراک فراہم کرنے والا واحد خطہ تھا۔اس بنک کی شگر میں قیام سے شگر کے زراعت سے وابستہ افراد کو زرعی قرضے کی سہولت حاصل ہونگے۔اور وہ اپنی زرعی پیداوار کو جدید خطوط پر استوار کرسکیں۔شگر میں اس بنک کا قیام بہت پہلے ہونا چاہئے تھا تاہم دیر آئد درست آئد ۔ اس سے شگر کی عوام کو بہتر سہولت میسر آئیں گے۔اور شگر میں زرعی انقلاب آئیں گے۔مقررین نے شگر میں زرعی ترقیاتی بنک کی قیام کیلئے سٹیٹ بنک کے وائس پریذیڈنٹ کے دورے کے موقع ایل ایس او مرکنجہ کے اراکین اور چیئرمین نے کیا جسے زرعی ترقیاتی بنک کے اعلی حکام نے فوری طور منظور کرتے ہوئے ایک ماہ کی قلیل مدت میں قیام عمل میں لایا جوکہ کسی بھی لحاظ سے پہلا ریکارڈ ہیں۔شگر کے عوام خصوصا حاجی وزیر فداعلی ایک مثبت سوچ اور علاقائی اور اجتماعی مفاد کے سوچ کے حامل ہیں۔مقررین نے اس موقع پر بنک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بنک میں ملازمت کیلئے مقامی افراد کو ترجیح دی جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button