گلگت بلتستان

قانون نافذ کرنے والوں کی کاروائی، تحصیل یاسین کے پہاڑی علاقے سے اسلحہ برآمد

یاسین (معراج علی عباسی ) غذر پولیس اورخفیہ ایجنسیوں کی بڑی کاروائی بی این ایف حمید گروپ کے خود ساختہ جلاوطن چیرمین عبدالحمید خان کے سالے مجیداللہ ولد بلبل نظرخان کے نشاندہی پریاسین کے بالائی گاوں برکلتی گرمش نالے سے چارعدد کلاشنکوف ،ایک عدد رپٹیراور ایک بارہ بور برامد ۔ انسداد دہشتگردی کے تحت گرفتار ملزم مجید کے خلاف تھانہ یاسین میں 13BAOکے تحت ایک اور مقدمہ درج۔جبکہ ملزم کے خلاف پہلے سے گاہکوچ تھانے میں انسداد دہشتگردی کے دفعہ 13BAO،12OA،123A،124A،153/bاور 11EEایکٹ 197کے تحت مقدمہ درج ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسین میں بالائی گاوں برکلتی سے تعلق رکھنے والے بی این ایف کے خود ساختہ جلاوطن چیرمین عبدالحمید خان کے سالے جوکہ گلگت اور غذر میں عبدالحمید کے مختلف کاروباراور گلگت دنیورمیں عبدالحمید کے ذاتی نوتعمیرکردہ مکان کی دیگرمعملات کی نگرانی پر معمور تھا کو گزشتہ دنوں پولیس نے ممنوعہ کتابچے اور لٹریچرزرکھنے کی جرم میں گرفتار کیا تھا دوران تفتش ملزم مجید اللہ نے انکشاف کیا کہ عبدالحمید خان کے ارسل کردہ رقم سے چار عدد کلاشنکوف ،ایک رپیٹراور ایک عدد بارہ بوراسلحہ خرید کریاسین برکلتی کے نالہ گرمش میں ایک پتھرکے نیچے چھپا ہے ۔ملزم کے نشاندی پر ایس ڈی پی او گوپس یاسین راجہ اکبرحسین نے پولیس ٹیم کے ہمرہ جاکر ملزم کے نشاندی پر تمام غیرقانونی اسلحہ کو برامد کیا ہے ۔ڈی ایس پی راجہ اکبر حسین نے میڈیاکو بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ ملزم مجیداللہ نے دوران تفتش اقرار کیا ہے کہ عبدالحمید نے رقم نے اسلحہ خرید نے کے لیے ارسل کیا تھا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button