گلگت بلتستان

گلگت شہر میں عاشورہ کے مرکزی جلوس میں 26 دستے شامل، سخت سیکیورٹی انتظامات

گلگتـ ( فرمان کریم) یوم عاشور کا مرکزی جلوس امامیہ مسجد سے برآمد ہوا ہے جلسوس اپنے روایتی رواستوں پر گامزن ہے جو گھڑی باغ سے ہوتا ہوا جماعت خانہ بازار، ہسپتال روڈ اور خزانہ روڈ سے ہوتا ہوا دوبارہ امامیہ مسجد میں اختتام پذیر ہو گا۔ عاشورہ کےجلسوس میں 26دستے ماتمے دستے شریک ہیں۔

جلوس کے راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہر کے مرکزی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔ جی بی پولیس، جی بی اسکاوٹس، رینجرز اور ایف سی  سیکورٹی کے فرایض سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاک فوج کے دو پلاٹونز کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے ۔ جلوس کے راستوں پر مختلف سیاسی ، مذیبی اور سماجی شخصیات نے سبیل لگائے ہیں۔

10 9 8 5 4 3 2 1

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button