تعلیم

گلگت بلتستان کے تمام اسکولوں کو وفاقی دائرہ کار میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ابراہیم ثنائی وزیر تعلیم

اسلام آباد(ابرار حسین استوری) وزیر تعلیم گلگت بلتستان ابراہیم ثنائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کی سب سے اہم ترجیحات میں گلگت بلتستان کے تمام اسکولوں کو وفاقی دائرہ کار میں لانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے گلگت بلتستان کا تعلیمی نظام بہتر بنایا جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے لوکل سطح پر آے ڈی پی بنا کر اساتذہ جیسے اہم منصب میں نااہل اور ان پڑھ لوگوں کی بھرتیاں کیں۔جس کی مثال 700 سے زائد ایسے کیسس سامنے آئے۔ ہم نے حکومت سنبھالتے ہی تمام ٹیسٹ این ٹی ایس کو دیا جس سے میرٹ پر بھرتیاں شروع ہوئی جبکہ مستقبل میں اساتذہ کی بھرتی کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا جو سات مراحل میں ترتیب دیا جا چکا ہے۔ انہوں نے سب سے اہم اس بات کا اقرار کیا کہ گلگت بلتستان کے نظام تعلیم استور کی وجہ سے درہم برہم ہوتا ہے۔استور کی سیاسی قیادتوں نے پورے گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ نقصان استور کو پہنچایا ہے۔استور کے وزرائاساتذہ کی ٹرنسفریوں میں سب سے زیادہ دخل اندازی کرتے ہیں اسی وجہ سے استور کی پوسٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ گلگت میں ڈیوٹیاں دیتے ہیں اور استور کے سکولوں کو لاوارث بنا کر چھوڑ دیتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button