متفرق

تحصیل یاسین کے بالائی گاوں غوجلتی میں رہائشی گھر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خاکستر ہوگیا

یاسین (معراج علی عباسی ) یاسین کے بالائی گاوں غوجلتی میں برقی شارٹ سرکٹ کے باعث چارکمروں پرمشتمل رہائشی مکان روزمرہ کے اشیائے ضروریہ قیمتی گھریلوں سامان اور مالک مکان کے اپنے اور بچوں کے ضروری کاغذات سمیت جل کرخاکسترہوگیا ہے ۔ مالک مکان کے بقول مجمعی طور پرتقریبا 15لاکھ کا نقصان ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق یاسین کے بالائی گاوں غوجلتی میں محکمہ صحت کے ملازم صفت ولی ولد گل امان شاہ کے چار رہائشی کمرئے ،دوواش رومزاور ایک براندہ پرمشتمل مکان بجلی کی شارٹ سرکٹ کے باعث جل کرخاکسترہوچکاہے ۔مالک مکان کے مطابق مکان بمہ سامان کے مجموعی طور پر تقریبا15لاکھ کا نقصان ہوا ہے ۔مکان میں آگ لگنے کی اعلاع ملنے پر اسماعیلی بوائے سکاوٹس اور ویلنٹیرزنے برووقت کاروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھلنے سے روکنے میں کامیاب ہوئے ۔اسسٹنٹ کمشنرگوپس یاسین نے تحصیدار کو نقصانات کی تفسیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دیا ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button