عوامی مسائل

کچورا فیز تھری کے غیر محفوظ اور کھلے واٹر چینل میں گر کر نوجوان جان بحق، ذمہ داران عوام کو ہراساں کرنے لگے

سکردو (خصوصی نمائندہ) کچورا فیز تھری پاور پراجیکٹ کی تکمیل سے اب تک ایک کھلے اور غیر محفوظ واٹر چینل میں چھ بچے گرے چکے ہیں۔ واٹر چینل کے اطراف میں چار سکول موجود ہیں، جس کی وجہ سے اس علاقے میں آمدورفت زیادہ ہے۔ ساتواں بچہ واٹر چینل میں گر کر جان کی بازی ہاری گیا۔ مقامی افراد کے مطابق واٹر چینل میں ہر سال سینکڑوں جانور بھی گرجاتے ہیں جس کی وجہ سے لاکھوں کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔

عوامی احتجاج اور مطالبات کے باوجود پی ڈبلیو ڈی کے ذمہ دار واٹر چینل کو محفوظ بنانے کے لئے کوئی خاطر خواہ اقدامات اُٹھانے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

بچے کی ہلاکت کے بعد عوامی احتجاج کو دبانے کے لئے ایف آئی ار درج کرنے اور عوام کو دھکمانے اور ہراساں کرنے کی کوششیں شروع ہو گئی ہیں۔ جس دن اٹھارہ سالہ نوجوان واٹر چینل میں گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ڈیوٹی پر مامور اہلکار مبینہ طور پر اعلی افسران کے دیگر کاموں میں مصروف اپنی ڈیوٹی سے غائب تھے۔

مقامی افراد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اکثر ڈیوٹی پر مامور اہلکار پی ڈیبلو ڈی کے آفیسروں کے گھریلو کاموں میں مصروف رہتے ہیں ، اور اس خدمت کے عوض ڈیوٹی سے استثنی حاصل کرتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button