تعلیم

اساتذہ کی بھرتیوں میں انصاف کا خون کیا گیا، انٹرویوز میں دھاندلی ہوئی، اسد اللہ صدر گریجویٹس ایسوسی ایشن

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ اساتذہ کے حالیہ بھرتیوں میں انصاف کا خون کیا گیا،این ٹی ایس کے نتائج کو پس پشت ڈال کر محکمہ تعلیم نے من پسند افراد کو بھرتی کیا،انصاف کے حصول کے لئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے،صدر گریجویٹ ایسوسی ایشن اشکومن اسد علی اسد نے چٹورکھنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم میں ہونے والے حالیہBPS 14 انٹرویوز میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے ۔اشکومن یونین کونسل کی سطح پر ہونے والے ٹیسٹ میں تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی بجائے گیارہویں ،بارہویں نمبر پر آنے والوں کو سفارش کی بنیاد پر بھرتی کیا گیا جبکہ خواتین کی نشستوں پر این ٹی ایس میں تیسرے ،چوتھے اور پانچویں نمبر حاصل کرنے والوں کو نظر انداز کر کے نویں نمبر پر آنے والی خاتون کو بھرتی کرنا خود میرٹ کے منہ پر طمانچہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حالیہ بھرتیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت بھی سابق حکومت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تعلیم جیسے مقدس پیشے کے ساتھ کھلم کھلا مذاق جاری ہے ،قومی احتساب بیورو ان معاملات کا نوٹس لے،ہم اپنے حقوق کے لئے انصاف کا ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button