صحت

دیامر پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ نے حلف اُٹھا لیا

چلاس(بیوروچیف)پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کی نو منتخب کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمان خصوصی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحد تھے جبکہ تقریب میں ڈی ایچ او دیامر ڈاکٹر مبین اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر صلاح الدین سمیت ڈاکٹرز اور نرسنگ سٹاف بھی شریک ہوئے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحد نے صدر پی ایم ایس اے دیامر حاجی پیرداد خان،جنرل سیکرٹری بابر خان اور دیگر اراکین سے حلف لیا۔حلف برداری کی اس تقریب میں پی ایم ایس اے کے اراکین زیب عالم،عبدالرشید،محمد نادر،سمیع اللہ داریلی اور سمیع اللہ چلاسی بھی موجود تھے۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال چلاس ڈاکٹر عبدالاحد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم ایس اے کی نئی کابینہ کو مبارکباد دی اور کہا کہ پیرامیڈیکل سٹاف ادارے کی کامیابی میں اہم کردار ہے۔آپس میں اتفاق و اتحاد سے اپنے پیشے سے مخلص ہو کر ذمہ داریاں سرانجام دینا خوش آئند ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر پی ایم ایس اے دیامر حاجی پیر داد خان نے کہا کہ پی ایم ایس اے کی جانب سے اعتماد کر کے دوبارہ صدر منتخب کرنے پر پی ایم ایس اے کے اراکین کا شکریہ ادا کیا۔اور انکے اعتماد پر پورا اترنے اور پیرامیڈیکل سٹاف کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے کا بھی عزم کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پی ایم ایس اے پیرامیڈیکس کے لئے سروس سٹرکچر کے پی کے طرز کا گلگت بلتستان میں لاگو کروانے کے لئے بھر پور کوششیں کرینگے اور ٹیکنیشنز کے لئے سکیل کی اپ گریڈیشن اولین ترجیح ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button