عوامی مسائلکوہستان

کوہستان کے شہر کمیلہ اور مضافاتی علاقوں کے لئے بجلی کی فراہمی شروع، منتخب نمائندہ سرزمین خان نے افتتاح کردیا

کوہستان (شمس الرحمن کوہستانیؔ ) کوہستا ن سے رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سکرٹری برائے صنعت سرزمین خان نے اپنے حلقے کے مرکزی شہر کمیلہ اور مضافاتی علاقوں میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا، عوام سے بلوں کی ادائیگیوں کی اپیل کے ساتھ چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا وعدہ بھی کرڈالا۔ انجمن تاجران اور شہریوں کا اظہار اطمینان۔

تفصیلات کے مطابق کوہستان کی بڑی آبادی والا شہر کمیلہ قیام کوہستان کے بعد بجلی کی نعمت سے محروم تھا ،حالانکہ یہاں پر ہزاروں میگاواٹ بجلی کے میگاپروجیکٹ پر کام جاری ہے مگر’’ چراغ تلے اندھیرا‘‘۔یہاں کے مکینوں کو اچھی خبر پیر کے روز ملی جب رکن قومی اسمبلی بجلی کی ترسیل کے افتتاح کیلئے کمیلہ پہنچے ، جبکہ پیسکو نے کئی ماہ قبل بجلی کی تاریں تو لگالی مگر بجلی مہیا نہیں کی تھی۔

anaugration

انجمن تاجران کمیلہ کے زیراہتمام اس ضمن میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں کوہستان بھرسے عوام ، زعماء اورتاجروں نے شرکت کی ۔ رکن قومی اسمبلی سرزمین خان نے شہر کمیلہ میں بجلی کی فراہمی کا افتتاح کیا ، بعدازاں موقع پر موجود عوام کے جم غفیر سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ کمیلہ کے ساتھ ساتھ مضافاتی علاقوں ، داسو، جالکوٹ ، چوچنگ، کس ، برکمیلہ،کوزکمیلہ، سیو و دیگر اطراف کو بھی بجلی مہیا کی جائیگی ۔انہوں نے عوام سے بلوں کی ادائیگی یقینی بنانے کی اپیل کے ساتھ چوبیس گھنٹے بجلی کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا۔ انجمن تاجران نے اُن کا شکریہ اداکیا۔

داسو ڈیم کے مسائل کے حوالے سے میڈیا سے بات چیت میں اُن کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سے اتفا ق ہوگیاہے اگلے ہفتے متعلقہ افسران کا اجلاس داسو میں بلایا جائیگا جہاں پر متاثرین کے مطالبات پر مکمل بات چیت ہوگی اور مسلے کا حل نکالا جائے گا۔انہوں نے تسلیم کیا کہ متاثرین کے مطالبات جائیزہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button