سیاست

مولاناعبدالسمیع عوامی ایکشن کمیٹی کے عبوری چیرمین منتخب، سلطان رئیس نے استعفی دے دیا

گلگت(نمائندہ خصوصی) عوامی ایکشن کمیٹی کی عبوری کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے، جس میں عبوری چیئر مین مولانا عبدالسمیع ہونگے اور ان کی نگرانی میں چار رکنی کمیٹی، فدا حسین، یعصب الدین، اختر حسین، فاروق احمد پر بنائی گئی۔ ایک ماہ تک مولانا عبدالسمیع بطور چیئر مین کام کرینگے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کا اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران فدا حسین، سپریم کونسل برمس، سید یعصب الدین، ممبر امامیہ کونسل، حاجی محمد تقی انجمن امامیہ خومر، جہانزیب انقلابی جماعت اسلامی، فاروق احمد پی ٹی آئی، محمد جاوید چیئر مین کے این ایم، راجہ ناصر جنرل سیکرٹری ہوٹل انڈسٹری، شوکت علی ممبر پی جی ایم اے، علی عمران ،ذوالفقار و دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت مولانا سلطان رئیس نے کی اور تمام ممبران نے محرم الحرام میں پیش آنے والے واقعات کی مزمت کی اور انہوں نے کہا کہ امپھری واقع کے اصل محرکات کو سامنے لائے جائیں اور استور عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران پر ایف آئی آر کی مزمت کرتے ہیں۔ استور عوامی ایکشن کمیٹی کے افراد سے فوری طور پر مقدمات ختم کئے جائیں اور آزادی رائے کو دبانے کی ہم مذمت کرتے ہیں اور ساتھ ہی ہم عہد کرتے ہیں کہ قیام امن سمیت چارٹر آف ڈیمانڈ کے عملدرآمد کے لئے کام کرتے رہینگے۔

دوسری طرف عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین مولانا سلطان رئیس نے عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئر مین کے عہدے سمیت اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بطور ایگزیکٹیو باڈی کا ممبر ہی عوامی ایکشن کمیٹی میں کام کرتا رہوں گا اور عبوری کابینہ پر مکمل اعتماد ہے۔ مولانا عبدالسمیع انتہائی زیرگ شخصیت ہیں جو عوامی فلاح وبہبود کے لئے اہم کردار ادا کرینگے چونکہ عوامی ایکشن کمیٹی میں بطور اہلسنت میری نمائندگی تھی اب اہلسنت کی نمائندگی نہ ہونے پر عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور ساتھ ہی قاضی نثار احمد کے ساتھ بیٹھ کر افہام و تفہیم جو بھی پیدا ہو گا اسی کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ کام کرینگے۔ اہلسنت والجماعت سے استعفیٰ دیکر بھی عوامی ایکشن کمیٹی میں مکمل کام کرونگا اور جب بھی کوئی ذمہ داری دی جائے گی پوری ذمہ داری سے کرنے کی یقین دہانی کراتا ہوں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button