سیاست

مٹھی بھر عناصر غذر کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سید اکبر حسین رہنما پیپلز پارٹی

یاسین ( معراج علی عباسی) سابق جنرل سکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر سید اکبر حسین نے کہا ہے کہ مٹھی بھر عناصر غذر خصوصاََ یاسین کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے آبا واجداد نے 1947 کو ڈوگرہ راج کو مار بھاگا کر اس خطے کو آزادی دلائی او ر پاکستان میں شامل ہوگئیں انہوں نے کہا کہ ہم پاکستا ن کی استحکام اور سلامتی کو داؤ پر لگانے کی کوشش کرنے والوں کے لیے یہ سرزمین تنگ کر دینگے انہوں نے کہا کہ قوم پر ست ہم بھی ہے اور ہم باقاعدہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے اپنا جائزہ اور آئینی حق مانگ رہے ہیں لیکن بی این ایف کی طرف انڈین خفیہ ایجنسی را کے گود میں بیٹھ کر نہیں بلکہ حکومت کے سامنے جاکر اپنے جائز حقوق کی بات کرتے ہیں ۔ بی این ایف کی طرح ہتھیار جمع کر کے غدار بن کر نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما جمشید خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ بی این ایف کے پیسوں سے لوگ ایم این اے بن کر اسمبلیوں میں پہنچ گئیں جس کی پاکستان مسلم لیگ کے غلام محمد ، پاکستان تحریک انصاف کے راجہ جہانزیب اور پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ایوب شاہ نے سختی سے ترید کی انہوں نے کہا کہ جمشید خان کو اگر پتہ ہے تو کسی کا نام لے صرف کھوکھلے بیانات دیکر علاقے کو بد نام کرنے کی کوشش نہ کریں اور نہ ہی ہم اپنے سیاسی قائدین کی بے عزتی بر داشت کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر بی این ایف نے دیا ہے تو جمشید ہی کو دیا ہوگا کیونکہ جمشید بی این ایف کے خود ساختہ جلاوطن چیر مین عبدالحمید خان کے اپنے فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ان کو حمید نے پیسے دیے ہونگے باقی کسی کو کچھ بھی نہیں دیا ہے ۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حساس اداروں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمشید خان کو خود شامل تفتیش کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ رقم کس نے لیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بی این ایف نے علاقے کے حقوق کے نام پر علاقے پر ڈاکہ ڈالنے کا جو پلان بنایا تھا اسے اول خدا او ربعد میں ہمارے ملک کے حساس اداروں اور قانون نا فذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے ناکام بنایا انہوں نے کہا کہ ہم جنرل راحیل شریف اور پاک آرمی کو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنھوں نے بی این ایف جیسی ایک دشت گرد تنظیم کے ناپاک عزائم کو وقت سے پہلے ہی خاک میں ملا دیا اور را کے ازر خرید ایجنٹوں کو منظر عام پر لا کر عوام کی انکھیں کھول دیا انہوں نے کہا کہ حکومت سے یہ اپیل کرتا ہوں کہ ملک کے خلا ف ناپاک عزائم رکھنے والے بی این ایف کو مکمل طور پر کچل دیا جائے اور کسی کو کسی بھی قیمت پر نہ بخشا جائے کیونکہ اس کار خیر میں عوام بھی حکومت کے ساتھ ساتھ ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button