ثقافت

پرنس کریم آغا خان کے پہلے دورہ ہنزہ کی سالگرہ 23 اکتوبر کو منائی جائے گی

ہنزہ( اجلال حسین اور نمائندہ خصوصی) اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغاخان کے پہلے دورہ ہنزہ کی سالگرہ 23 اکتوبر کو مذہبی عقیدت اور احترام سے منایا جائے گا۔ 1960 میں اسماعیلیوں کےامام شاہ کریم الحسینی نے گلگت بلتستان کا پہلا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے ہنزہ اور غذر میں اپنے عقیدمندوں کے ساتھ وقت گزارا تھا۔ علاقے کی تاریخ میں یہ پہلی بار تھا کہ اسماعیلیوں کا اپنے امام سے براہِ راست رابطہ ہوا۔

1960 میں ہنزہ کا دورہ کرنے کے بعد پرنس کریم آغا خان نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوے کہا تھا کہ علاقے میں "خوفناک غربت” ہے۔ بعد میں انہوں نے ایسے مذہبی اور سماجی اداروں کی بنیاد رکھی جنہوں نے علاقے کی ترقی میں اہم ترین کردار کیا، اور لاکھوں افراد کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے اور تعلیمافتہ بنانے میں کامیابی حاصل کرلی۔ اسلئے تشکر کے جذبے کے تحت ہر سال گلگت بلتستان کے اسماعیلی اس پہلے دورے کی یاد میں خوشیاں مناتے ہیں کیونکہ ان کے مطابق اس دورے کے بعد ان کی ترقی کی راہیں کھل گئیں۔ یہ منفرد سالگرہ صرف گلگت بلتستان میں ہی منائی جاتی ہے۔

23 اکتوبر کو اسماعیلی ر یجنل کونسل کے ہدایات کی روشنی میں عبادت گاہوں میں تقاریب منعقد ہونگی، جن میں ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائینگی۔ واعظین اس دن کی اہمیت پر اپنی تقریروں میں گفتگو کریں گے۔ جماعت کی طرف سے نذر ونیازکا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button