سیاست

اسلام آباد بند کرنے کے لئے گلگت بلتستان سے بڑی تعداد میں کارکن روانہ ہونگے، ہمایوں شاہ

یاسین (معراج علی عباسی ) پاکستان تحریک انصاف تحصیل یاسین کے صدر ہمایون شاہ نے کہا ہے کہ دو نومبرکواسلام آباد کے جلسے میں شرکت اور قائدکے حکم پرآسلام آباد کو بند کرنے کے لیے گلگت بلتستان سے ایک بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اسلام پہنچیں گے ۔ گلگت بلتستان کے کونے کونے سے پی ٹی آئی کے کارکن اسلام آباد جانے کے لیے تیارہے دو نومبر کو فیصلہ ابھی یا کھبی نہیں کے بنیاد پر ہوگا ۔انہوں نے کہا ہے کہ اسلام اباد جلسہ کے بعد پاکستان میں آیندہ کسی شخص کو آف شور کمپنی بنانے کی ہمت نہیں ہوگی ۔ ہمایون شاہ نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں کہ آف شور کمپنی کے زریعے قومی دولت کو لوٹنے والے قانون کے گرفت میں ہونگے ۔انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکڑوں پارٹی کارکن اسلام آبادجانے کیے لیے تیارہیں اس مرتبہ انشاء اللہ پاکستان کو ان پانامہ ڈادہ حکمرانوں سے پاک کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button