کھیل

دروش میں فٹ بال اوررسہ کشی ٹورنامنٹ کاآغاز، 18ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں

چترال(نذیرحسین شاہ نذیر)سرحدرول سپورٹ پروگرام کے زیرنگرانی پی پی آرپراجیکٹ کی تعاون سے فٹ بال اوررسہ کشی کے ٹورنامنٹ کاآغاز ہفتہ کے روزدروش کے فٹ بال گرونڈمیں ہوا۔ٹورنامنٹ میں 18ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ان مقابلوں کااختتام 28اکتوبرہونیوالے فائنل میچ کے ساتھ ہوگا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقدہوئی جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش محمدیوسف خان تھے۔اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنردروش محمدیوسف خان اور ڈی پی ایم سرحدرول سپورٹ پروگرام طارق احمدنے شائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سرحدرول سپورٹ پروگرام چترال کے پسماندہ اوردورافتادہ علاقوں میں ترقیاتی ،بحالی اوردوسرے بنیادی سہولیات کے حوالے کام کررہاہے جس میں ایجوکیشن اور،ہیلتھ کے کام بھی شامل ہیں ۔پسماندہ ،ناداراورغریب افراد کوتربیتی ورکشاپ کے ساتھ روزگارپیداکرنے کے لئے چھوٹے پیمانے پرکاروبار کے لئے سامان بھی مہیا کئے جاتے ہیں جس سے دروش یوسی ون اوریوسی ٹو میں کافی لوگوں کواپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کاموقع ملاہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہماری زندگی کیلئے کھیل بہت اہمیت کی حامل ہیں اور کھیل انسان میں چستی ،پھرتی ،لچک اور ایسی قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرتے ہیں ۔ جوبچہ فزیکل فٹنیس کے اصول سے واقف ہے وہ اپنے آپکو ہر گیم میں ایڈجسٹ کر سکتا ہے .کھیل ہمیشہ انفرادی کی بجائے اجتماعی فوائد کی طرف توجہ دلاتا ہے انہوں نے کہا کہ ہم چترال کے بچوں کے صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لئے نہ صرف کوشش کریں گے بلکہ ہم اُن کو بھرپور سپورٹ کرینگے اور ان کا ساتھ دینگے ۔

اس موقع پرممبرڈسٹرکٹ کونسل یویسی دروش شہزادہ خالدپرویز،آئی ڈی منیجرپی پی آرصلاح الدین صالح،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رضیت بااللہ،سیف اللہ جان،پروگرام آفیسرپی پی آردروش عبادالرحمن،ایس ایس اوفخرالدین،تاج محمد اورعمائدین موجود تھے۔قبل ازین جب ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا گیا ۔ تو فٹ بال گراؤنڈ میں سینکڑوں تماشائی موجود تھے ۔ اس موقع پر کبوتر اور غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button